مالیگاؤں (پریس ریلیز) چھٹیاں جب صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود رہیں تو بچوں میں اکتاہٹ پیدا ہو جاتی ہے، اور اگر محض تفریح میں گزریں تو وقت کا ضیاع بن جاتی ہیں۔

اسی توازن کو برقرار رکھتے ہوئے مالیگاؤں میں ایک منفرد سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مولا علی جمخانہ کے اشتراک اور پریزم اکیڈمی کے زیر اہتمام "Learner's Hub سمر کیمپ" کا آغاز 28 اپریل سے 5 مئی تک مولا علی جمخانہ گراؤنڈ، ہنگلاج نگر، علی مرتضیٰ مسجد کے پیچھے کیا جائے گا۔

کیمپ کا مقصد بچوں کو تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کے حسین امتزاج سے روشناس کرانا ہے۔ کیمپ میں بچوں کیلئے انگلش اور مراٹھی ریڈنگ و اسپیکنگ، پینٹنگ، آرٹ اینڈ کرافٹ، کیلیگرافی، کمپیوٹر بیسک اور روبوٹکس کی بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کراٹے، مختلف کھیلوں کی ٹریننگ، اسکیٹنگ، گھوڑ سواری، تیراکی اور ایک مفت فارم ہاؤس کا دورہ بھی پروگرام کا حصہ ہوگا۔

تمام سرگرمیاں ماہر اساتذہ کی نگرانی میں اور مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ پرسکون ماحول میں انجام دی جائیں گی، تاکہ بچے سیکھنے اور کھیلنے کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے والدین مزید معلومات اور رجسٹریشن فارم کیلئے رابطہ قائم کریں۔ عبداللہ انصاری سر: 8087118042