
مہاراشٹر کے ایوت محل سے تعلق رکھنے والی طالبہ ادیبہ انعم اشفاق احمد نے UPSC 2024 میں آل انڈیا 142 واں رینک حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
ادیبہ انعم مہاراشٹر کی پہلی مسلم خاتون ہیں جنہیں IAS بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف مسلم طالبات بلکہ ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لیے حوصلہ، عزم اور محنت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
اردو اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرکے ادیبہ نے حج ہاؤس IAS اکیڈمی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے رہائشی کوچنگ مرکز سے تربیت حاصل کی تھی۔
آئیٹا مہاراشٹر (آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن مہاراشٹر ) کی جانب سے دلی مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔
یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ خواب ہر کوئی دیکھ سکتا ہے، لیکن انہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ محنت سے آتا ہے۔
آئیٹا مہاراشٹر