جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) قدیم شہر کی محنت کشوں کی بستی چھترپتی شاہو مہاراج نگر بہشتی محلہ کی مسجد میں واقع سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جاری غیر اقامتی مدرسہ میں گزشتہ چھ برسوں سے دینی تعلیمی خدمات کا فریضہ انجام دیا جا رہا ہے۔
یہاں نونہالان ملت کے لیے دو اوقات میں درس و تدریس کا انتظام ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم بالغاں مرد و زن دونوں ہی کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے جن مرد و زن کی دینی تعلیمی کسی سبب نہیں ہو پائی تھی وہ اس زیور سے آراستہ ہوکر دین و دنیا سنوارنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔
مورخہ ٢٣ اپریل کو بچوں کے لیے چھٹا سالانہ جلسہ انتہائی روح پرور انداز میں منعقد ہوا ۔جس میں مدرسہ میں زیر تعلیم ٤٠ طلباء و طالبات نے حمد باری تعالٰی احادیث نبوی نعت مبارکہ ترکیب نماز،سوال جواب صحابہ اکرام کی حیاتِ طیبہ کے واقعات وغیرہ پیش کرکے اپنے علم و فن کا مظاہرہ کیا۔
ان طلباء و طالبات کو اساتذہ کرام عالی مرتبت نوشاد صابری صاحب و حافظ و قاری خطیب و امام مولانا جنید نوری صاحب کی تربیت کا فیض عطا رہا۔
اس جلسے میں اولین میں اول انداز میں کارکردگی پیش کرنے والی طالبات صدیقہ امجد خان اول، تنزیلہ مصطفیٰ بہشتی دوم و فاطمہ مستقیم بہشتی کو سوم مقام ملنے پر ٹرافی دیکر اعزاز کیا گیا اس موقع پر دانش نقشبندی، تنویر نوری کی رہنمائی حاصل رہی تو بلبل خاندیش شعلہ بیاں مقرر خطیب و امام مسجد یا رسول اللہ حضرت مولانا عبدالمتین چشتی بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔
کامیابی کے لیے مدرسہ مسجد ٹرسٹ کے جملہ اراکین نیز سنی دعوت اسلامی کے مقامی نمائندوں نے محنت کیں۔