جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) رشل ملٹی پرپز فاؤنڈیشن کی بانی اور دیویانگ پنروسن کیندر جلگاؤں کی بانی و ایکزیکٹیو ڈائریکٹر مسز ہرشالی تائی چودھری کو دیویانگوں کی ماتوشری کے نام سے جانا جاتا ہے، انہیں مہاراشٹر حکومت نے معذورین فلاح و بہبود کے محکمے میں غیر سرکاری رکن کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔
وہ گزشتہ دو دہائیوں سے شہر میں معذورین کی بحالی، تعلیم اور روزگار کی فراہمی اور معذورین کو قومی دھارے میں لانے کے لیے خصوصی خدمت کے کام انجام دے رہی ہیں۔
امید ہے کہ ان کے انتخاب سے شہر اور ضلع کے معذورین اور معذور افراد کے لیے کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کو جلا ملے گی۔
ان کے انتخاب پر کئ سماجی، تعلیمی اداروں اور خواتین کی تنظیموں نے ان کا اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کر مبارکباد پیش کی ہے۔