
ورنگل(اُردو لیکس) ریاست تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک نوجوان نے حادثاتی طور پر کنویں میں گر جانے والے کتے کو بہادری سے بچا لیا۔
چناراؤ پیٹ منڈل کے امین آباد گاؤں کے قریب ایک زرعی کنویں میں ایک کتا گر گیا تھا۔اسے دیکھ کر سید یعقوب نامی ایک نوجوان نے کتے کو بچانے کے لیے کنویں میں اترنے کا فیصلہ کیا۔
اگرچہ کتا کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔
لیکن اس نوجوان نے تقریباً بیس منٹ کی مسلسل محنت کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے کتے کو باہر نکال لیا۔