ملکاپور:18/ اپریل ( محمد احسان سر ) موصولہ رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیرالڈ کیس میں کاروائی کے خلاف ملکاپور شہر و تعلقہ کانگریس نے احتجاج کیا کانگریس لیڈر ممبر آف پارلیمنٹ سونیا گاندھی، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف عدالت میں دائر چارج شیٹ کو لے کر شہر اور تعلقہ کانگریس کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف 17 اپریل کو شہر میں زبردست احتجاج اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے تحصیل آفس کے سامنے احتجاج کے دوران عہدیداروں اور کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر حاجی رشید خان جمعدار نے مودی حکومت کی جانب سے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی اور سینئر رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ اس طرح مودی حکومت دباؤ کی سیاست کر رہی ہے۔نیشنل ہیرالڈ کیس میں کارروائی کے خلاف احتجاج کے دوران کانگریس لیڈران نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو حکومت کے خلاف عوامی تحریک چلائی جائے گی۔
اس تحریک میں شیام کمار راٹھی، ضلع صدر پرمود دادا آوسرمول، راجو پاٹل، بنڈو بھاؤ چودھری، سوہاس بھاؤ چورے، ایڈوکیٹ جاوید قریشی، تشار پاٹل، پانڈورنگ چوپڑے، حاجی محمد عثمان ماسٹر، ونے کالے، پروین پاٹل، ولاس بھاؤ کھرچے ، نکھل نمبولکر، رئیس خان جمعدار، عطاء الرحمن جمعدار ، گریش دیشمکھ ، محمد ذاکر میمن ، فیروز خان لیڈر ، اضغر خان جمعدار ، ساجد خان پٹھان ، کلیم پٹیل ، ایشور بھدالے، صادق شیخ، سدھارتھ انگلے، راجندر راوت، عبدالباسط ، روپیش بنگاڑے و دیگر لیڈران و کارکنان وغیرہ نے شرکت کی۔ مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کیا اور بعد میں چھوڑ دیا۔
