جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) غریب نواز فاؤنڈیشن بھوساول نے عیدالفطر کے موقع منفرد اور نیک کام کرکے کارخیر میں دن گزارا اراکین فاؤنڈیشن نے شہر کے کھڑکا روڈ پر ٹینٹ لگا کر راہگیروں، مسافرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا۔
ساتھ ہی مقامی سب جیل میں بند قیدیوں کے ساتھ عید بھی منائی فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر رفیق روشن قادری نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے، ہمیں امید ہے کہ ہمارا یہ کام لوگوں کے دلوں میں خوشیوں کو فروغ دے گا۔اور انکی تنہائی کچھ دیر صحیح کم ہوگی۔
اراکین نے جیل میں قیدیوں کے ساتھ عید منانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ انہوں نے قیدیوں کو عید کی مبارکبادی کے ساتھ کچھ تحائف بھی دیئے۔
جیل انچارج ہیرالال دیورام بھامرے نے فاؤنڈیشن کے عہدیداروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے قیدیوں کو خوشیاں منانے کا موقع ملا فاؤنڈیشن کے اس کارخیر کو شہر کے لوگوں نے بے حد سراہا ۔
لوگوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہے اس سے معاشرے میں احساس ،اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کو بھی فروغ ملتا ہے۔
سابق کارپوریٹر صابر ممبر، دعوت اسلامی ہند کے ضلعی صدر زبیر عطاری، مقامی صدر شعیب عطاری، یوسف خان، حاجی شاکر، سعید عطاری، خالد عطاری، عابد شیخ، دانش شیخ جاوید، اشفاق شیخ، جہانگیر شیخ حاجی تنویر، اظہر قادری فرید شیخ نے ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کی کوششیں کیں۔