حمیرا گوہر جو سری لکشمی ناراین سیکشنیک بہو ادیشیہ گرام وکاس سنستھا کے زیر انصرام جاری کالج آف مینجمنٹ کی طالبہ ہیں، نے بی ایس سی کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے مجموعی طور پر ۹۳ فیصد نمبرات حاصل کیے اور کالج میں امتیازی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی نے نہ صرف ان کے خاندان کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے بلکہ ان کے تعلیمی ادارے میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
حمیرا نے بی ایس سی کی مخصوص شاخ، کیمسٹری، زولوجی اور باٹنی (CBZ ) میں اپنی ڈگری مکمل کی اور ہر سمسٹر میں شاندار نتائج حاصل کیے۔
اس نے 80 میں سے کیمسٹری70 باٹنی 73 اور زولوجی میں 65 نمبر حاصل کیے۔ اس کی محنت، لگن اور استقامت نے انہیں اس نمایاں کامیابی سے ہمکنار کیا۔
وہ ان تمام طالب علموں کے لیے ایک روشن مثال ہیں جو پردے میں رہتے ہوے اپنی تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں
کالج آف مینجمنٹ کھام گاوں کی پرنسپل کومل مہرا میڈم نے حمیرا کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، "حمیرا ایک انتہائی ذہین اور محنتی طالبہ ہیں، اور اسکی یہ کامیابی ہمارے ادارے کے لیے فخر کا باعث ہے۔"
حمیرا گوہر کا تعلیمی سفر ایک ایسی کہانی ہے جو محنت، عزم اور خوابوں کی تکمیل کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔
انہوں نے اپنی تعلیم کے ہر مرحلے پر بہترین کارکردگی دکھائی اور اس کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کی رہنمائی، اساتذہ کی محنت اور اقارب کی حوصلہ افزائی شامل رہی۔ ان کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ "حمیرا ایک ایسی طالبہ ہیں جن کی ذہانت اور لگن انہیں ہر میدان میں نمایاں کرتی ہے۔
اس موقع پر اہل خانہ نے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا خوبصورت انداز میں اظہار کیا۔
اس کی والدہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہمیں اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے۔ اس نے اپنی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہم اس کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔"
اس کی دادی نے کہا "میری پوتی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہماری نسل میں بھی ذہین اور محنتی بچے موجود ہیں۔ میں اس کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔"
نانی نے مسکراتے ہوئے کہا، "حمیرا ہمارے خاندان کا نور ہے، اللہ اسے ہمیشہ کامیاب رکھے۔"
بڑے ابو نے فخر سے کہا، "یہ ہمارے خاندان کی روایت کو آگے بڑھانے والی بات ہے، حمیرا نے ثابت کر دیا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔"
اس خوشی کے موقع پر ماموں نے بھی کہا کہ "ہم ہمیشہ سے حمیرا گوہر کی تعلیم کو اہمیت دیتے رہے ہیں۔
وہ ہماری امیدوں پر پوری اتری ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیاب رہیں۔"
اس کے چچا نے کہاکہ "میں نے ہمیشہ سے حمیرا کو ایک ذہین اور قابل بچی پایا ہے۔ اس کی کامیابی میرے لیے کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ میں اس کے مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔"
پھوپھی نے کہا، "حمیرا نے ثابت کر دیا ہے کہ لڑکیاں پردے میں رہ کر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ ہم اس کی کامیابی پر بہت فخر کرتے ہیں۔"
والد جنید اکرام خان نےکہا کہ "یہ میری بیٹی کی محنت، ہماری دعاؤں اور اللہ کے فضل کا نتیجہ ہے، یہ خوشی عید سے کم نہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ حمیرا اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے دین سے بھی جڑی رہے۔ الحمدللہ، اس نے دونوں میں توازن برقرار رکھا اور آج ہمیں اس پر فخر ہے۔"
خود حمیرا گوہر نے مسکراتے ہوئے کہا، "یہ میری زندگی کا ایک اہم موڑ ہے۔ میری محنت رنگ لائی اور میں اپنوں کی دعاؤں اور حمایت کی شکر گزار ہوں۔
میرا سفر ابھی شروع ہوا ہے، اور میں مزید بلندیاں چھونے کے لیے پرعزم ہوں۔"
اور مزید بات کرتے ہوے حمیرا نے نے کہا کہ دین پر عمل کرتے ہوے اور با حجاب بھی آعلیٰ تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔
ہر لڑکی کو اپنی اسلامی حدود کا خیال رکھنا چاہئے ۔۔۔