ملکاپور:16/ اپریل ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور میں مہاتما جیوتی با پھلے اور معمار دستور ، بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 134 ویں جینتی بڑے تزک و احتشام سے منائی گئی اور انھیں خراج عقیدت پیش کی گئی سماجی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں و رہنماؤں کے ذریعے ڈاکٹر بابا صاحب کے مجسمہ پر گل ، ہار اور انکی تصویر پر بھی گل ہار سے گل پوشی کی گئی اور بڑے ادب واحترام کے ساتھ انھیں خراج عقیدت پیش کی گئی نعروں سے شہر گونج اٹھا اور مہاتما جیوتی با پھولے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر سمتے کے نیلے وادڑ کے بانی سنستھپک بھائی اشانت وانکھڑے نے کہاکہ ڈاکٹر بابا صاحب کی زندگی کی جدو جہد اور ان کی سوچ آج بھی لوگوں کے لئے قابل تقلید ہے ان کی سوچ نے ملک کو ایک نئی سمت ایک نیا روپ دیا جس میں سماج ہم آہنگی ، انصاف اور مساوات، بھائی چارگی کا بڑا کردار ہے ملک میں پیدا ہونے والے مسائل کو بابا صاحب کے افکار و سوچ سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی رہنمائی ملک کے لوگوں کے لیے ہمیشہ متاثر کن و تلقینی رہے گی۔
ملکاپور میں بھیما یووک ایجوکیشنل اینڈ ملٹی پرپز منڈل اور سمتے کے نیلے وادڑ کے اشتراک سے مہاتما جیوتی با پھولے اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی مشترکہ یوم پیدائش کے موقع پر سمتے کے نیلے وادڑ کے بانی و صدر بھائی اشانت وانکھیڑے، یوتھ ضلع صدر ایڈوکیٹ کنال بھائی وانکھیڑے کی قیادت و رہنمائی میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی، جلوس اور مختلف ثقافتی اور سماجی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر موجود معززین کی جانب سے مجسمہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے.
اس کے بعد بھیم نگر سے ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی عبدالحمید چوک، قلعہ روڈ، گوتم نگر، گاندھی چوک، ولی چوک، چھترپتی شیواجی نگر، پنت نگر، مکتائی نگر روڈ، تحصیل چوک، بلڈھانہ روڈ، ہنومان چوک، بس اسٹینڈ ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس اختتام پذیر ہوئی۔موٹرسائیکل ریلی کے دوران شہید عبدالحمید کی یادگار، گاندھی چوک پر وکٹری کالم، شیواجی نگر میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ اور نیتا جی سبھاش چندر بوس اور سنت شریسٹھا گاڈگے مہاراج کے مجسموں پر پھول ہار چڑھا کر گل پوشی کی گئی اور ایک سماجی ہم آہنگی، مساوات کا پیغام دیا گیا۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی سمتے کے نیلے وادڑ کے بانی صدر بھائی اشانت وانکھیڑے، سب ڈویژنل آفیسر سنتوش شندے، تحصیلدار راہول تایڈے، تھانیدار گنیش گری اور دیگر معززین نے پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
چنانچہ شام 5 بجے ڈاکٹر بھیم نگر سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور مرد موجود تھے. شام میں پبلک لائبریری کے گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بھائی اشانت وانکھیڑے، پروگرام کے صدر سماج بھوشن گووردھن موہوڈ، سب ڈویژنل افسر سنتوش شندے، تحصیلدار راہل تایڈے، ڈپٹی چیف آفیسر وٹھل بھوساری، نائب تحصیلدار شری کرشن اوگلے، رمیش سنگھ دادا راجپوت ، حاجی رشید خان جمعدار، سنتوش بھاؤ رائے پورے، یش سنچیتی ، ایگریکلچر کمیٹی کے چیرمین سنتوش بھاؤ کاجڑے، کیدار ایکڑے ، ارون اگروال ، انیل دادا جھوپے ، شیلیندر سنگھ راجپوت ، سریش سنچتی ، دامودھر شرما ، ونود راجدیو، سمادھان انگڑے ، کنال ساوڑے و دیگر معززین اور پترکار وفد موجود تھے.
اس موقع پر گووردھن موہوڈ کو معززین نے سماج بھوشن ایوارڈ سے نوازا اور ساتھ ہی صحافیوں کا استقبال و اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے بعد ٹی وی اسٹارز انوشکا شکیتوڈ اور ساگر جھنکے کے گائے ہوئے بھیم گانوں کا پروگرام ہوا۔ پروگرام کی نظامت اینکر ساحل درنے اور دلیپ انگڑے نے کی.
دن بھر کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں دلیپ انگلے، موہن کھراٹے، دیپک میشرام، راجو جادھو، بھارساکلے، پرمود وانکھیڑے، روی بابولکر، جی ڈی جھنکے، ڈاکٹر ڈھالے، وائی کے مورے ، راجیندر پوار، جگدیش کھیڈکر، انیل آہوجا، وشال مدوانی، اشوک آہوجا، سریش والیچھ، امر شرما، ہریش بھائی، دھمماداس وانکھیڑے، پروفیسر پرفل وانکھیڑے، ڈاکٹر یوگیش سردار،منا سر ، ماجد خان ، عمران شیخ، راجیش راںٔیپورے، اشوک جادھو، سریش انگلے اور اکثریت سے بھیم سینک ، بھیم پیروکاروں نے خوب محنت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا.
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی پر امن طریقے سے پوری عقیدت و احترام کے ساتھ مناںٔی گئی. پولیس محکمہ نے بھی بحسن وخوبی اپنے فراںٔض انجام دیںٔے.