
ملکاپور :21/ اپریل ( محمد احسان سر ) اعلیٰ تعلیم و علمی و ادبی تحریک و کیریئر گائیڈنس و تعلیمی معیار و رحجان پیدا ہو اس اہم و حسین امتزاج کے مقصد سے یشفین ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ملکاپور گاندھی چوک نگر پریشد سٹی اسکول نمبر 1 میں 20 اپریل 2025 بروز اتوار شام 7 بجے کیریئر گائیڈنس ، تقسیم انعامات و اعزازی شخصیت ممبئی و ایم بی بی ایس کامیاب اور نیٹ پریکٹس مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب طلبہ کا استقبالیہ پروگرام کا انعقاد نہایت ہی تزک و احتشام سے کیا گیا.

پروگرام کی صدارت مولوی عبدالجبار قاسمی معلم دارلعلوم یوسفیہ نے کی بطور مہمان خصوصی، عامر ادریسی صدر ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل AMP ممبئی، معروف شاعر ڈاکٹر قاسم امام ممبئی ، پرنسپل زیب النساء بانی صدر ایم ایل ایچ ٹرسٹ ممبئی ،فارو ق سید مدیر رسالہ گل بوٹے ممبئی ، الحاج رشید خان جمعدار ، انیس خان منیش مارکیٹ ممبئی، طییب خان دھاڑ بلڈھانہ ، محمد مبشر تزین الدین ناںٔب صدر یشفین ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی و دیگر علمی ، ادبی، مذہبی ، سماجی ممتاز شخصیات نے شرکت کی.

جن میں معروف اردو شاعر ڈاکٹر قاسم امام، عامر ادریسی صدر ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (AMP) ، ایم ایل ایچ ٹرسٹ کی سنستھپک و صدر ڈاکٹر زیب النساء ملک ، اور ادبی رسالہ "گل بوٹے " کے مدیر فاروق سید نے تعلیم و تربیت اور کیرںٔیر گاںٔڈنس کے اعتبار سے بہت ہی اچھے انداز سے رہبری و رہنمائی فرماںٔی.
اس موقع پر AMP کے صدر عامر ادریسی کو 2024 کی 100 با اثر مسلم شخصیات میں شامل کیے جانے پر شاندار استقبال و تہنیتی اعزاز پیش کیا گیا ساتھ ہی ملکاپور کے کامیاب ایم بی بی ایس طلبہ ڈاکٹر انشراح رںٔیس خان جمعدار ، ڈاکٹر محمد عادل حاجی محمد ابراہیم نور سر ، ڈاکٹر محمد توقیر عبدالقدیر بابو صاحب باغبان کا ڈاکٹریٹ مکمل ہونے پر مہمانان کے ہاتھوں والہانہ استقبال کیا گیا۔

ساتھ یشفین ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام نیٹ مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب طلبہ جن میں اول مقام حاصل کرنے والے اسید کعب خان افروز علی خان سر، دوم عبدالمالک شیخ رںٔیس ، نور صباء سید نعیم ، طاہرہ تسلیم شیخ ناصر کو مومینٹو سرٹیفکیٹ اور پاکٹ نقد رقم بطور انعام میں مہمانان ممبئی کے ہاتھوں پیش کر طلبہ کا والہانہ استقبال کیا گیا اور حوصلہ افزائی کی گئی.
اس موقع پر ملکاپور شہر کے معزز سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ والدین ، سر پرست، اساتذہ حضرات اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
بحوالے یشفین ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد مقتدر یشفین میڈیکل صیقل پورہ ملکاپور و منتظمین نے بتایاکہ پروگرام کا مقصد نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور کامیاب سفر زندگی میں رہنمائی و تعلیمی معیار بڑھانے و رحجان پیدا کرنے اور کیریئر گائیڈنس معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ بچے اچھا مقام حاصل کر سکے .
نظامت کے فرائض صابر مصطفیٰ بھوسالوی نے میعاری الفاظوں کے ساتھ ،سلیقہ مند و شیرین لب و لہجے میں کی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سوسائٹی منتظمین و دوست واحباب و نوجوان ساتھیوں نے خوب محنت کی. ڈاکٹر مقتدر نے تمام مہمانان و شرکت فرما تمام سامعین حضرات کا شکریہ ادا کیا.