جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) 22 اپریل کو جموں کشمیر کے پہلگام کے ریسٹورنٹ میں دو/تین حملہ آوروں نے 40 سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 26 سیاح ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے خلاف جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا نے سخت مذمت ظاہر کی۔
اپنے میمورنڈم میں سنگھٹنا نے کہا کہ ہم جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ان کے ساتھ ہمدردی کا سلوک کرے اور معاوضہ بھی دے ساتھ ہی یہ بھی درخواست کی کہ اس پر تشدد حملہ میں ملوث دہشت گرد تنظیم TRF پر پابندی لگاۓ اور اس کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کرے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم
درج بالا میمو رنڈم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انکوش کنوٹ کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو پیش کی گئی۔اس موقع پر ایکتا سنگھٹنا کے فاروق شیخ، سید چاند، بھوساول کے صابر شیخ، شیندورنی کے اشفاق باغبان اور ریحان شیخ، مظہر پٹھان، متین پٹیل، انیس شاہ ، صیقلگر انور،عارف دیش مکھ، بابا دیش مکھ، یوسف پٹھان، سلیم انعامدار، امجد پٹھان، قاسم عمر، مجاہد خان، سعید شیخ، عمران شیخ،نجم الدین شیخ، عارف اجمل وغیرہ شامل تھے۔