جلگاؤں( عقیل خان بیاولی ) فوڈ سیفٹی کارپوریشن نئی دہلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جی کملا وردھن راؤ نے اپنے ٢٨ مارچ ٢٠٢٥ کے ریسرچ گیزیٹ نوٹیفکیشن میں ملک بھر کے یونانی ہومیوپیتھی آیورویدیک کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایس ڈاکٹرز کو بھی خوشگوار اطلاع دی ہے کہ غزائ اجناس میں بڑھتی ہوئی ملاوٹ کی روک تھام کے لیے تقرر کۓ جانے والے عہدہ فوڈ سیفٹی افسر کے لیے اب آیوش اور ڈینٹل سرجری کی تعلیمی صلاحیت رکھنے والے ڈاکٹرز بھی فوڈ سیفٹی افسر عہدے کے لیے قبول کیۓ جاۓ گے مہاراشٹر، گجرات ہریانہ، اترپردیش ،بہار، چھتیس گڑھ, دلی, مدھیہ پردیش, ان ریاستوں میں اس قانون کا اطلاق لازمی ہوگا