کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفّار 25 اپریل سے 29 اپریل 2025 تک کوکن ڈویژن کے تفصیلی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جس میں وہ مختلف اضلاع کے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کریں گے،
اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے، اور نئی ضلعی کارکردہ کمیٹیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اس ضمن میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی ترجمان سید جواد حسین نے اخباری بیان میں معلومات دیتے ہوئے بتایا جو اس طرح ہے ۔
24 اپریل کو ناندیڈ سے نندگرام ایکسپریس کے ذریعے صبح 6:00 بجے ممبئی پہنچ کر دورے کا آغاز کریں گے۔
ممبئی میں صبح 11:00 سے سہ پہر 3:00 بجے تک وزارت میں اہم کام انجام دیے جائیں گے۔ شام 6:00 بجے بھِوَندی میں تعلقہ عہدیداران سے تنظیمی گفتگو، اور رات 10:00 بجے تھانے ضلع کے عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔
شب کا قیام کلّیان میں ضلع صدر کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ 26 اپریل کو صبح 7:30 بجے مانڈوی ایکسپریس کے ذریعے مہاڈ ضلع رائگڑھ روانگی، جہاں دوپہر 2:10 سے شام 5:30 بجے تک تعلقہ سائی میں ایک عظیم الشان تنظیمی پروگرام میں شرکت ہوگی۔ شب میں ضلعی عہدیداران سے ملاقات اور مہاڈ میں قیام۔27 اپریل کو صبح 11:00 بجے مانڈوی ایکسپریس سے چپلون ضلع رتناگری پہنچ کر دوپہر 12:30 بجے رتناگری ضلع کی نئی کمیٹی کے انتخاب کے لیے منعقدہ عام اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شام میں تفصیلی تنظیمی جائزہ لیا جائے گا اور چپلون میں شب کا قیام ہوگا۔ 28 اپریل کو دوپہر 1:00 بجے دیوا-ساونت واڑی ایکسپریس کے ذریعے کنکولی ضلع سندھودرگ روانگی۔ وہاں ضلعی اجلاس میں شرکت، تنظیمی بات چیت اور جائزہ اجلاس ہوگا۔
شام 7:30 بجے توتاری ایکسپریس سے ممبئی کے لیے روانگی ہوگی۔
29 اپریل کوممبئی میں وزارت سے ملاقات کے بعد شام 6:45 بجے راجدھانی ایکسپریس کے ذریعے ناندیڑ واپسی ہوگی۔