کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر 5 اپریل کو عید کا جشن ۔۔۔ طلباء کے سنگ ۔۔۔ ایک خوبصورت عید ملن پروگرام منعقد کیا گیا،
جس کی صدارت گوندھنا پور کے کیندر پرمکھ الحاج ابوالمنتظر خان نے کی۔
پروگرام کے مہمانانِ خصوصی میں اسکول کمیٹی کے صدر آصف خان، عبدالمجید اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس شیخ عارف سر، ضلع پریشد مراٹھی پرائمری اسکول کنجہرہ کے صدر مدرس گوپال اوچار، اور ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول سجن پوری کے معاون مدرس محمد نعیم شامل تھے۔
پروگرام کا آغاز عید ملن پروگرام کے رہ روان احسان اللہ خان کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس واثق اللہ خان نے طلباء سے "عید کا پیغام طلباء کے نام" کے عنوان سے خطاب کیا،
جس میں عید الفطر کے دینی، اخلاقی اور معاشرتی پیغام پر روشنی ڈالی گئی۔
پروگرام میں شریک تمام طلباء کی خاطر تواضع شیر خورمہ اور ناشتے سے کی گئی، جب کہ جماعت سوم کی معلمہ شمیم بانو نے اپنی جماعت کے طلباء میں تقریباً دو ہزار روپئے عیدی تقسیم کی۔
ساتھ ہی رمضان میں پورے روزے رکھنے والے اسکول کے تمام طلباء کی خصوصی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات سے نوازا ۔ پروگرام کی نظامت معاون معلمہ بدرانساء باجی نے انجام دی اور اظہارِ تشکر کے فرائض معاون معلمہ شاہینہ باجی نے ادا کیے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں شہباز پروین باجی، حسنہ جہاں آراء باجی، عبدالرحمان سر، اور محمد وسیم سر نے اہم کردار ادا کیا۔ طلباء عید کے نئے لباس میں خوش و خرم نظر آئے۔
یہ پہلا موقع تھا کہ اسکول میں عید ملن کا انعقاد کیا گیا، جسے گاؤں والوں نے خوب سراہا۔ یاد رہے کہ ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں سال بھر تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، جو طلباء کی ہمہ جہت ترقی کا مظہر ہیں۔