کھام گاؤں (واثق نوید)عید کے پر مسرت موقع پر ایک خوشگوار اور ادبی ماحول میں، مرحوم حفیظ اللّه خان بدر کے خاندان نے اپنے گھر میں بیت بازی مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس خاندانی محفل میں تین نسلوں کے افراد نے شرکت کی، جس نے اس مقابلے کو ایک یادگار اور دلچسپ تجربہ بنا دیا۔
خاندان کی بزرگ شخصیت الحاج مصدق اللّه خان نے اس مقابله کی صدارت کی جبکہ جج کی ذمہ داری بحثیت مہمانِ خصوصی اسی خانواده کے دو ذمہ دار شخصیات واثق نوید اور عرفان اللّه خان نے نبھائی ۔
پروگرام کا آغاز خاندان کے عالم دین حضرت مولانا کامران اللّه خان اشاعتی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
مقابلےکا باقاعدہ آغاز صدر بزم الحاج مصدق اللّه خان نے اردو کے مشہور ادیب و شاعر اور شہر کھام گاؤں کےقائد و رہنما مرحوم حفیظ اللّه خان بدر کےشعر سے کیا۔ مقابلے کے اصول و ضوابط سادہ تھے پہلے راونڈ میں ہر ٹیم کو ایک شعر پڑھنا تھا، اور اگلی ٹیم کو شعر کے آخری حرف سے شروع ہونے والا شعر پڑھنا تھا۔
جب کہ دوسرے راونڈمیں لفظ دیا گیا تھا جس پر فریقین کو شعر کہنا تھا اور شعر مکمل کرو تیسرا راونڈ تھا ۔مقابلے کے دوران، شرکا مقابله نے اردو ادب کے مشہور شعراء جیسے میر تقی میر، غالب، اقبال، فیض احمد فیض اور پروین شاکر کے اشعار بڑے اچھے انداز میں پیش کئے ۔
ان فریقین کی شعر گوئی اور انداز بیاں سے افراد خاندان محظوظ ہوئے۔ اس مقابلےمیں بزرگوں نے اپنی یادوں سے پرانے اشعار سنائے، جب کہ نوجوان نسل نے جدید شعراء کے کلام سے محظوظ کیا۔
مقابلے کے دوران، خاندان کے افراد نے نہ صرف اپنی شعری مہارت کا مظاہرہ کیا، اور اس مقابلے نے خاندان کے افراد کو ایک ساتھ لانے اور ان میں ادبی ذوق پیدا کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔
اس مقابلے میں بدر گروپ جو مرد حضرات کی ٹیم تھی فاتح قرار پائی. جیت کے بعد فاتح ٹیم کےکپتان انجینیئرآیت اللّه خان کا کہنا ہے کہ یہ تمام ٹیم کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔
مقابلے کے اختتام پر، خاندان کے بزرگ فرد الحاج مصدق اللہ خان نے فاتح ٹیم کو انعام سے نوازا۔
انہوں نے اس مقابلے کو ایک کامیاب اور یادگار واقعہ قرار دیا ۔
اور مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔۔
بیت بازی مقابلے کی نظامت خانواده بدر کے فرد شعیب اللّه خان نے بحسن خوبی ادا کی۔ مقابلے کو کامیاب کرانے میں مشاہد اللّه خان جواد افضل خان اور سجاد فیصل خان کا نمایاں کردار رہا ہے ۔
خاندان میں یہ اور اس طرح کے مقابلے انجینیئر جنید کرام خان اور ڈاکٹر نعمان اللّه خان و انجینیئر آیت اللّه خان کی نگرانی اور سرپرستی میں منعقد ہوتے رہتے ہیں ۔
حفیظ اللہ خان بدر کا خاندان اپنے علاقے کا علمی ادبی اور مذہبی گھرانہ ہے اس گھرانے میں عیدین کے موقع پر اس طرح کے پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
عید الفطر ہو یا عید الاضحی کے تینوں دن مختلف پروگرام منعقد ہوتے ہیں جیسے کرکٹ کے مقابلے یا پھر اسلامی کوئیز یا بیت بازی مقابلہ ۔۔۔۔
یاد رہےگزشتہ عید کے موقع پر اسلامی کوئز کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں اقصی گروپ فاتح قرار پائی تھی ۔جوخنساءآفرین بنت عبداللہ خان اور عائشہ صدیقہ بنت عبداللہ خان پر مشتمل تھا ۔