
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی): جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میر و اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کی زیر صدارت حال ہی میں کشمیری انتہا پسندوں کی جانب سے رونما ہوۓ دہشت گردانہ حملے کی ایچ جے تھیم کالج کے طلبہ و مسلم طبقے کی جانب سے مذمت کی گئ اس حملہ میں معصوم ۲۸سیاح ہلاک ہوۓ۔
اس تعزیتی نشست میں شرکاء نے دو منٹ خاموشی کا مظاہرہ کیا مذمتی تقریب میں کالج کے طلبہ کے ہمراہ الحاج عبدالکریم سالار، سہیل امیر شیخ( صدر جماعت اسلامی جلگاؤں ) سلیم انعامدار ، ایاز علی ، عرفان سالار سالار کالج کے اساتذہ کرام کے ہمراہ کثیر تعداد میں عوام الناس کے مختلف سماجی و تعلیمی حلقوں کے لوگ موجود تھے۔
اس موقع پر ان مسلح دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی مانگ کی گئ۔