ملکاپور: 18 / اپریل ( محمد احسان سر ) انصاری محمد سلیم عبدالرحیم و تمام انصاری فیملی تاج نگر پارپیٹھ ملکاپور کی جانب سے پر وقار و شاندار عیدملن تقریب کا اہتمام 15 اپریل 2025 بروز منگل بعد نمازِ مغرب ژیان منزل تاج نگر پارپیٹھ کے صحن میں منعقد کیا گیا.

تقریب کا مقصد باہمی اخوت ، ہم آہنگی ، قومی یک جہتی سماج ، معاشرے میں امن، خیر سگالی، محبت، بھائی چارگی اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا تھا اس مقصد کے تحت تقریب سجاںٔی گئی تھی. تقریب کی صدارت'سہیل فرقان صاحب ( لیکچرار انجمن ٹیکنیکل کالج کھام گاؤں ) نے کی اور بطور مہمان خصوصی محکمہ شعب تعلیم کے ادھیکاری و معززین علمی ،ادبی سماجی ، مذہبی شخصیات جن میں این جے پھاڑکے ( بلوک ایجوکیشن آفیسر، پنچایت سمیتی، ملکاپور )، شیواجی راؤ تایڈے سر (ریاستی مشیر، مہاراشٹر راجیہ پراںٔمری شکشک سنگھ )، جے این پردھان سر ( بلوک ایجوکیشن آفیسر پنچایت سمیتی ، ناندورہ ، کریم خان جمعدار صاحب (ریٹائرڈ ہائیر ڈویژن ہیڈ ماسٹر)مفتی محمد ابوذر (کنوینر AIMP. لاء بورڈ اصلاحی معاشرہ کمیٹی، ملکاپور ) رہبر خان سر (ہائر ڈویژن ہیڈ ماسٹر اردو ،چاندور بسوہ)، مشہور شاعر مدرس فہیم اختر ، چاندور بسوہ، حاجی محمد عثمان ماسٹر ، صحافی محمد احسان سر ، فیروز خان قادر خان ، محمد انصار سر ، محمد صادق سر مومن ، موصوف سر ، کریم خان اضغر خان ، آصف چودھری سر ، شکیل سر ، ضمیر سر ، مدبر خان اور مراٹھی اردو میڈیم کے اساتذہ حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے.
تلاوت کلام پاک محمد زید الرحمان انصاری محمد سلیم نے کی ،مراٹھی نعت پاک مشہور شاعر فہیم اختر سر بسوہ نے بہت ہی مسخور کن جن کی آواز میں زیر وبم کا کمال تھا خوبصورت انداز سے پیش کی مہمان خصوصی مفتی محمد ابوزر اور تقریب کے صدر محمد سہیل فرقان سر نے قرآن مجید کے حوالے سے نہایت عمدہ اور خوبصورت انداز و بیان کے ساتھ پیار ،محبت، آپسی پریم ،ہمارے دیش کی بے مثال گنگا جمنی تہذیب کی خوشبو کو محبّت کے دھاگوں میں پروکر پیش کیا اور بھائی چارگی و انسانیت کا پیغام دیا۔
اور محبت رواداری اور یکجہتی پر روشنی ڈالی. بعد از خدا کی بارگاہ میں اپنے لئے اور سماج و معاشرے کے ساتھ دیش میں خوشحالی ، پیار و محبّت ، یکجہتی کے لئے دعا مانگی گںٔی.
تشریف فرما تمام مہمانان کی عیدالفطر کی خصوصی ڈش شرخورمہ و نفیس و لذیذ ناشتے سے تواضح کی گئی. ان خوبصورت و یادگار لمحات میں تمام نے ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد دی. اس موقع پر حال ہی میں مدرس کریم خان جمعدار کا ریٹائرمنٹ ہونے پر انکا استقبال این جے پھاڑکے سر اور مفتی ابوزر کے ہاتھوں شال و گلدستے پیش کر کیا گیا.
نظامت کے فرائض ضلع پریشد ٹیچر سدھاکر گونگاٹے پاٹیل آواہ نے بہت ہی ماہرانہ طرز و معیاری انداز سے انجام دیںٔے محمد سلیم انصاری ، محمد فہیم انصاری و انصاری فیملی نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا.
پروگرام کو کامیاب بنانے کے فیاض سر ، مجید سر، ندیم انصاری و دیگر دوست واحباب نے خوب محنت کی.