
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کل دوپہر دو تین دہشت گردوں نے کشمیر کے پہلگام میں واقع وادی بسران کے سیاحتی مقام پر 40 معصوم، بے گناہ، غیر مسلح ہندوستانی سیاحوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی جبکہ وہ فردوسِ بریں کے جلووں میں محو تھے کشمیر وطن عزیز کا اٹوٹ حصہ ہے۔
اس سانحہ میں 26 سیاح ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اس لیے آج جلگاؤں شہر کے سنی مسلم بھائیوں نے اس ناخوشگوار واقعے اور بزدلانہ حملہ کی مذمت کی اور وزیر اعظم، حکومت ہند، نئی دہلی کو ڈسٹرکٹ کلکٹر، جلگاؤں کے توسط سے ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں اس واقعے کی، پاکستان اور اس میں ملوث دہشت گردوں کی پرزور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ جس طرح دہشت گردوں نے یہ حملہ کیا، ہمارے بہادر ہندوستانی فوجی بھی اسی طرح دہشت گردوں کا منہ توڑ جواب دیں،
اس موقع پر سنی جامع مسجد اور سنی عیدگاہ ٹرسٹ جلگاؤں کے صدر سید ایاز علی نیاز علی، الحاج خالد بابا باغبان، احمد ٹھیکیدار، سید جاوید، فیروز پلمبر، سید عمر، محمود پاشا، ناظم پینٹر، شفیع ٹھیکیدار وغیرہ موجود تھے۔