ملکاپور:25/ اپریل ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق 20 اپریل 2025 کو یشودھام پبلک اسکول اینڈ جونیئر کالج ملکاپور میں ٹیلنٹ سرچ امتحان کی تقسیم انعامتی تقریب کا اہتمام کیا گیا. اس تقریب کے مہمان خصوصی ملکاپور گرامن پولیس اسٹیشن کے تھانیدار انسپکٹر شری سندیپ جی کالے، پروفیسر ڈاکٹر نتن جی بھجبل تھے، پروگرام کی صدارت اسکول کی پرنسپل پی اوشا میڈم نے کی۔ مقابلے میں ضلعی سطح پر تقریباً 950 سے زائد طلبہ نے اپنی شرکت رجسٹر کروائی تھی اور ہر کلاس سے اول آنے والے پانچ طلباء کو انعامات دئیے گئے۔
منعقدہ واںٔے پی ایس ٹی ایس ای YPS TSE 2025 کے مقابلہ جاتی امتحان میں جماعت اول کے طالب علم محمد ژیان محمد تجمل نے رینک سیکنڈ ٹاپر حاصل کیا محمد ژیان کو رینک سیکنڈ ٹاپر ملنے پر نقد انعام ایک مومینٹو اور سرٹیفکیٹ مہمان خصوصی شری سندیپ کالے سر اور پروفیسر ڈاکٹر نتن جی بھجبل سر پرنسپل اوشا میڈم کے ہاتھوں دیا گیا.
معلوم ہوکہ محمد ژیان سابق مدرس حاجی محمد شریف سر کے نواسے اور محمد شفیق عبدالقادر سر کے پوتے ہیں۔
اس نمایاں کامیابی پر ان کے والد محمد تجمل سر، ، نانا جان ،دادا جان و دیگر اعزہ کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے.
صحافی محمد احسان سر نے بھی مبارکباد پیش کی اور ٹیلنٹ سرچ مسابقتی امتحانات کے متعلق اپنی ذاتی رائے و مشورہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مقابلہ جاتی امتحان وقت کی اہم ضرورت ہے اور والدین نے اپنے بچوں کی ایسے مسابقتی امتحانات میں ضرور شریک کروانا چاہیٔے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو کیونکہ یہ اقدام مستقبل میں بچوں کے لیے نہایت ضروری ہے.
ایسے مسابقتی امتحانات کے ذریعے طلباء کا جوش اور حوصلہ دوبالا ہو جاتا ہے اور طلباء کے ذہنوں میں موجود خوف کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے. ٹیلنٹ سرچ جیسے مسابقتی امتحانات کی پریکٹس اسکولوں میں بھی سختی سے کی جانا چاہیے کیونکہ اسکول ایک ایسی جگہ ہے جہاں طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ہوتی ہے اور ہر طالب علم نے بھی ہمہ جہت ترقی کے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہر مسابقتی امتحانات میں شریک ہونا چاہیے تاکہ وہ اس سے مستفید ہو اور آسانی سے کامیاب ہو سکے.
کیونکہ یہ بچے آنے والے کل کے قوم و ملت و ملک کی دولت ہیں اور ان سے قوم و ملک و معاشرے کو مہذب شہری فراہم کرنے کی سعادت حاصل ہونگی۔ ہر ادارے، سوسائٹی و تنظیموں نے ان بچوں کو قوم کا اثاثہ بنانے اور انھیں کامیاب بنانے کے لیے ہمیشہ چوکس اور کوشش کرتے رہنا چاںیٔے تاکہ یہ بچے ، طلباء کہیں بھی پیچھے نہ رہ جائیں۔
اس لیے ایسے امتحانات کو لگاتار منعقد کر تے رہنا چاںیٔے اور لوگوں نے بھی اپنی دوریاں، مزاحمت شکوہ و شگاف کو بھول کر ایسے مؤخیر رضاکار حضرات، سوسائٹی و تنظیموں کا تعاون ، ہمت افزائی و حوصلہ افزائی کرنا چاہیے اس طرح ایک پلیٹ فارم تیار ہونگا اور واقعی یہ قابل تعریف قدم ہوگا۔ اور ٹیم ورک کی ایک بہترین مثال بن جاںٔے گا اور مجموعی طور پر یہ قدم ہر طرف مشعل راہ و تقلید کا موضوع بن جاںٔے گا.



