ملکاپور: 4/ اپریل ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ ملکاپور کا ادارہ مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول کے انچارج ہیڈماسٹر شیخ حفیظ سر اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے 31 مارچ 2025 کو سبکدوش ہوگںٔے اور ان کی جگہ علم ریاضی کے ٹیچر محمد ریاض سر بحثیت ہیڈ ماسڑ مقرر ہوںٔے۔
اس ضمن میں صحافی محمد احسان سر اور محمد جاوید میمن اپنا ٹینٹ نے گلدستہ پیش کر دونوں اعزازی شخصیات کا والہانہ استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی اسی حوالے سے 3 اپریل بروز جمعرات کو اسکول میں الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ کی صدارت میں اور بطور مہمان خصوصی اسی اسکول کے ریٹائرڈ سابق صدر مدرسین اسماعیل خان سر ، لیاقت اللہ خان سر ، شیخ صابر سر ، مدرس ظفر خان سر ، مدرس شیخ شبیر شیخ بشیر ، سابق کلرک رضوان اللہ خان ، ایچ ڈی مہورکر موجود تھے.
اس موقع پر اسکول ہذا کے اساتذہ حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شیخ ضمیر سر ، خالد زماں سر ، ایاز اللہ خان سر ، طارق سر ، خالد بابو صاحب، جاوید سر ، لال خان سر محمد فیض، ساگر سمبھارے، عارف خان و دیگر نے انھیں شال و گلدستہ پیش کر والہانہ استقبال کیا اور مبارکباد دی.
موجود مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور الوداعیہ اعزازی شخصیت شیخ حفیظ سر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےانکا استقبال کیا اور انھیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات سے نوازا اور مقرر ہیڈ ماسڑ محمد ریاض سر کا بھی گلدستہ پیش کر استقبال کیا اور انھیں بھی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا.
شیخ حفیظ سر کو اسکول اور طلبہ کی جانب سے تحائف پیش کںٔے گئے اور انھیں پرنم آنکھوں سے مگر خوشی کے ساتھ شایاں شان الوداع کیا گیا.