جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)شہر میں اوقاف قانون میں ترمیم اور تبدیلی کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک شروع ہے۔ضلع بھر میں ہر شہر میں ہر روز کچھ نہ کچھ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

اگرچہ ضلع کا درجہ حرارت نصف سینکڑے کے نشان سے تھوڑا ہی دور ہے، اس کےباوجود احتجاجی کارکنان رضاکاروں کے حوصلے بلند ہے ان کے حوصلوں نے تپیش کو پسینہ پسینہ کر دیا ۔
اس مہم میں صرف مرد ہی نہیں خواتین کی تنظیمیں بھی شامل ہیں ۔ وہ بھی مردوں کی طرح تپتی دھوپ میں میدان میں نکل پڑیں ہیں کیونکہ انہیں سمجھ آنے لگی ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔
یہ درجہ حرارت انہیں بھی نہیں روک سکتا۔ اس کا براہ راست نظارہ 19 اپریل بروز ہفتہ دوپہر کو چلچلاتی دھوپ میں حاجی احمد نگر، سالار نگر، بستیوں میں نظر آیا۔ مقامی تحفظ اوقاف کمیٹی کی خواتین ونگ نے ریلیاں نکال کر بستی میں اس کالے قانون کے خلاف عوامی آگاہی مہم چلائیں اس موقع پر خواتین کےہاتھوں میں بینرز اور تختیاں تھیں۔ بعد ازاں یہ ریلیاں نشست میں تبدیل ہوئی جہاں متفقہ طور پر منظور کیا گیا کہ 25 اپریل بروز جمعہ شام 4 سے 6 بجے تک خواتین تنظیموں کی جانب سے دھرنا آندولن ( تحریک) کا انعقاد کیا جائے گا اسے کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو کوششیں کرنا ہوں گی۔ اس سے متعلق تفصیلات خواتین تنظیموں کو دو روز قبل فراہم کی جائیں گی۔ کی اطلاع خواتین ونگ نے اپنی پریس ریلیز میں دی ہے۔