
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) تاریخی شہر ارنڈول میں وقف بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک پر مقصد پروگرام اسلام پورہ چوک میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں نوجوان بزرگ خواتین اور خصوصا غیر مسلم بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وقف ایکٹ 25 کے کالے قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
صدارت سابق وزیر شری ستش دادا پاٹل نے کی ۔مہمان مقررین میں لوک سنگھرش کی صدر شعلہ بیاں مقرر پرتیبھا تائی شنندے۔مہاجن ،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جلگاؤں وقف کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالکریم سالار جمعیت العلماء ہند ارشد مدنی کے نائب ریاستی صدر جناب مفتی ہارون ندوی راشٹروادی کانگرس کے ریاستی صدر اعجاز ملک ایکتا سنگھٹنا کے فاروق شیخ، سنی جامع مسجد نعمت پورہ کے صدر سید ایاز علی نیاز علی، راغب جاگیردار، ڈاکٹر بوہری ، خالد بابا باغبان، عزیز سالار سید شاہد، مہمانان خصوصی کے طور پہ موجود تھے۔
تمام مقررین نے عوام کو وقف قانون سے متعلق معلومات فراہم کی۔ نظامت سابق ہیڈ ماسٹرسلیم شیخ (جماعت اسلامی) نے بخوبی انجام دی