
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پٹنہ (بہار) میں 5 سے 10 مئی 2025 تک "کھیلو انڈیا مقابلوں" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Sepaktakraw اس کھیل مقابلے کو سال رواں سے نیا شامل کیا گیا ہے۔
اس مقابلے کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ سیپکٹا کارا ٹیم کا انتخاب 22 سے 23 اپریل 2025 تک مانکا پور اسٹیڈیم، ناگپور میں ایک انتخابی مقابلے کے ذریعے کیا جائے گا۔
اس انتخابی مقابلے کے لیے، مرزا آصف اقبال، اسپورٹس ٹیچر حاجی نور محمد چاچا جونیئر کالج، جلگاؤں اور سیپکتکارا کوچ کو ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس یوتھ سروسز، مہاراشٹرا اسٹیٹ، پونے نے سلیکشن کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔
اس سے قبل بھی مرزا آصف نے اسکولی کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ سیپکٹاکارا ایسوسی ایشن مہاراشٹر اسٹیٹ کے زیر اہتمام مقابلوں میں سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دی ہے۔ ان کی منتخب کردہ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ریاست مہاراشٹر کے لیے تمغے جیتے۔
مرزا آصف اسکول کے قومی مقابلوں اور ایسوسی ایشن مقابلوں میں مہاراشٹرا ٹیم کے کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں مہاراشٹر کی ٹیم نے تمغے جیتے ہیں۔ ان کے انتخاب پر مہاراشٹر اسٹیٹ سیپکٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر وپن بھائی کامدار، ریاستی ایسوسی ایشن کے سکریٹری یوگیندر پانڈے، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ونے من، ریاستی ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر امرتا پانڈے، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر رویندر نائک، ضلع ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور اسکول انتظامیہ کے صدر اعجاز ملک، سابق ایم ایل اے چندرکانت سوناونے، پردیپ تلویلکر، اقبال مرزا، پرنسپل بابو شیخ، وایس پرنسپل ایس ایم فاروق، سپروائزر نعیم بشیر، پرشانت جگتاپ، وسیم مرزا، کشور چودھری وغیرہ نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔