ملکاپور: ( محمد احسان سر ) مقابلہ جاتی امتحانات وقت کی اہم ضرورت بن گئے ہیں۔ میڈیکل ہو یا انجینرنگ 12 کے بعد بیشتر شعبوں میں ایڈمیشن لینا ہوتو داخلہ امتحانات لازمی ہوگںٔے ہیں اور ان امتحانات کے لئے ذہین ہونا ،محنت ، لگن، پریکٹس اور تیاریوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔
اسی حوالے سے موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ ملکاپور یشفین ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام 5 اپریل بروز سنیچر مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول ملکاپور میں ضلعی سطح پر نیٹ پریکٹس مقابلہ جاتی امتحان کا انعقاد نہایت ہی خوشگوار ماحول میں کیا گیا۔
اس امتحان میں ضلع سے تقریبا 130 طلبہ امتحان میں شریکِ ہوئےاور اور نظم و نسق کے ساتھ امتحان دیا سوسائٹی صدر ڈاکٹر مقتدر یشفین میڈیکل ،صیقل پورہ نے بتایاکہ اس امتحان سے 3 ٹاپرز کو چنے جائیں گے۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انھیں انعام و اکرام سے نوازا جائے گا۔
اس موقع پر امتحان کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ ٹیم عارف سر ، لعل خان ، امتیاز رنگ ریز ، جنید انصاری ، عمران پٹیل, اعجاز باغبان و دیگر افراد نے خوب محنت کی اور بچوں کے ساتھ تشریف فرما والدین و سرپرست حضرات نے بھی اس مثبت کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اطمینان و خوشی کا اظہار کیا.