ملکاپور: 7/ اپریل ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ پراںٔمری ٹیچرس سنگھ تعلقہ برانچ ملکاپور کی جانب سے مہاراشٹر اسٹیٹ پراںٔمری ٹیچرس سنگھ برانچ بلڈھانہ ضلع کے ناںٔب صدر کریم خان خلیل خان جمعدار سر کی سبکدوشی پر 5 اپریل 2025 بروز سنیچر شام 5 بجے ملکاپور تعلقہ پرائمری ٹیچرس یونین کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کے آڈیٹوریم میں پروقار الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.
جس میں مہاراشٹر اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس یونین بلڈھانہ کے نائب صدر کریم خان جمعدار کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر اور ان کی خدمات کا اعتراف اور سراہنا کرتے ہوئے انھیں شال گلدستے پیش کر والہانہ استقبال کیا گیا اور انھیں دلی قلبی مبارکباد پیش کی گئی. پروگرام کی صدارت مہاراشٹر اسٹیٹ پراںٔمری ٹیچرس سنگھ کے اسٹیٹ مشیر شیواجی راؤ تایڈے سر نے کی . بطور مہمانان خصوصی ملکاپور تعلقہ پرائمری ٹیچرس کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کے صدر اور ایگزیکٹو صدر اور مہاراشٹر اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس یونین ضلع بلڈھانہ کے نتن مہالے سر، تعلقہ یونین کے صدر سنجے انگلے سر اور جنرل سکریٹری ملند چوپڑے سر حاجی محمد عثمان ماسٹر، تقریب میں موجود تھے. معززین مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کریم خان جمعدار کو انکی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے الوداعیہ مبارکباد پیش کی.
پروگرام میں تعلقہ اور ضلع دونوں سطح عہدیداران ، ذمہداران اساتذہ حضرات موجود تھے. نظامت کے فرائض مہاراشٹر اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ برانچ ملکاپور شعبہ نشرواشاعت کے پرمکھ سدھاکر پاٹل نے انجام دیںٔے. اس موقع پر کنگے سر ، فیاض سر ، اقرار حسین سر، یونس سر ، آصف سر ، محمد سلیم سر ، شکیل پٹیل سر شیخ مجید سر ، محمد شفیق سر ودیگر اردو مراٹھی ساںٔیڈ اساتذہ حضرات نے شرکت کی.