ملکاپور:16/ اپریل ( محمد
احسان سر ) 14 اپریل 2025 بروز پیر کو، مہاتما جیوتیبا پھولے اور آئین ساز، بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا 134 واں یوم پیدائش بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ اس پرمسرت موقع پر مہاتما جیوتیبا پھولے اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مجسموں پر پھولوں کے ہار چڑھائے گئے اور ان کی تصویروں پر بھی پھولوں کے ہار اور گلدستے رکھے گئے اور ان کا یوم پیدائش بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔
اس موقع پر ملکاپور پبلک لائبریری کے احاطے میں رات 8 بجے ایک عظیم الشان عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملکاپور کے سب ڈویژنل افسر سنتوش شندے، تحصیلدار راہول تایڈے، نائب تحصیلدار شری کرشنا اوگلے اور دیگر سماجی، سیاسی معززین کی موجودگی میں سمتے کے نیلے وادڑ کے بانی اور صدر مشہور و معروف شخصیت بھائی اشانت وانکھیڑے نے پروگرام میں موجود صحافیوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں اعزازات سے نوازا۔
اس موقع پر بھائی اشانت وانکھیڑے نے صحافی محمد احسان سر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر ان کا خیر مقدم کیا اور انھیں یادگاری تحفہ پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی۔