ملکاپور :2/ اپریل ( محمد احسان سر ) بذریعہ ملکاپور شہر پولیس اسٹیشن بروز اتوار بتاریخ 30 مارچ 2025 وقت 4.30 بجے ہیڈگیوار ہال چانڈک وودھالیہ ملکاپور میں آدرنیہ شرینک لوڈھہ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اف پولیس کھام گاؤں ، ملکاپور کے سب ڈویژنل آفیسر سنتوش شندے ، تحصیل دار راہول تایڈے ، ملکاپور پولیس اسٹیشن تھانیدار گنیش گری سر ، گرامن پولیس انسپکٹر سندیپ کاڑے ان کی رہبری و رہنمائی و قیادت میں کیا گیا ۔
اس موقع پر عیدالفطر اور برادران وطن کے تہوار پر امن اور شانتی و بھائی چارگی کے ساتھ منایا جاںٔے اور حال میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے ذریعے اور دیگر وجوہات کی بناء پر جو فرقہ وارانہ واقعات و فسادات پیش آرہے ہیں ان کو روکا جاںٔے۔
اس ضمن میں ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شہر ملکاپور میں امن و امان ، بھائی چارگی ، ایکتا و دونوں فریقین کے درمیان گنگا جمنا تہذیب برقرار رہے اس موقع پر ملکاپور شہر امن کمیٹی کے ہندو مسلم معزز سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور معزز حاضرین میٹنگ کی موجودگی میں حالاتِ حاضرہ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور التماس کے ساتھ کہا گیا کہ اپنے محلے گلی و شہر کے لوگوں ، نوجوان ساتھیوں اور بچوں کو اپنے اپنے طور سے سمجھاںٔے اور انھیں ہدایات دے ساتھ ہی انکی، رہبری و رہنمائی کی جاںٔے اور انھیں بتاںٔے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کرے اور نہ ہی کسی سماج و بالخصوص مذہب کے خلاف سوشل میڈیا واٹس ایپ ، فیس بک ، انسٹاگرام، ٹویٹر و دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسا کوںٔی اسٹیٹس ، مواد ، مضمون ، ویڈیوز ، ۔
ریلس شیٔر یا فارورڈ نہ کرے اور نہ ہی ایسا کوںٔی اسٹیٹس رکھے
جس کے نتیجے میں دو الگ الگ سماج اور مذاہبِ کے درمیان تناؤ ،سماجی و مذہبی فرقہ وارانہ واقعات و فسادات،کشیدگی ، لڑائی جھگڑا رونما ہو اور ایسے حالات پیدا نہ ہو اس بات کی انھیں خاص طور سے تلقین کرے اور اپنے اپنے طور سے سمجھاںٔے تاکہ شہر میں امن و امان، شانتی ، بھائی چارہ برقرار رہے اور انھیں یہ بھی بتاںٔے کہ جو بھی ایسی سرگرمیوں و حرکات میں ملوث پایا جاںٔے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاںٔے گی ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ آف پولیس کھام گاؤں شرینک لوڈھ سر نے موجود معزز حاضرین امن کمیٹی سے خطاب کیا اور امید جتاںٔی کہ آپ پولیس محکمے کا یقینی و مکمل تعاون کرینگے۔
اس موقع ملکاپور شہر پولیس اسٹیشن تھانیدار گنیش گری سر نے میٹنگ کی غرض و غایت پیش کی ، نظامت کے فرائض گرامن پولیس اسٹیشن تھانیدار سندیپ کاڑے نے ادا کیا اور سینیٔر پترکار سوما شندے جی، ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی ، اشانت بھائی وانکھڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. تمام حاضرین میٹنگ نے مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا.
صحافی محمد احسان سر اور ماجد خان سرکار نے ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ آف پولیس کھام گاؤں شرینک لوڈھ سر اور ملکاپور تھانیدار گنیش گری سر کا استقبال کیا اور انھیں عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد مبارکباد دی.