کھام گاؤں (واثق نوید)4 اپریل کو کھام گاؤں تحصیل کے قصبہ لاکھن واڑہ میں نوجوان رہنما ڈاکٹر توصیف شیخ اور سابق پنچایت سمیتی ممبر سجاد اللہ خان کی قیادت میں عیدالفطر موقع پر عید ملن اور قومی یکجہتی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
جس میں شریک تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر "قومی یکجہتی، محبت اور امن" کے موضوع پر معزز مہمانوں نے اپنی بصیرت اور رہنمائی فراہم کی۔
پروگرام کی صدارت امراوتی گریجویٹ حلقے انتخاب کے رکن اسمبلی دھیرج بھاؤ لنگاڈے نے فرمائی، جبکہ خصوصی مہمان کے طور پر اکولہ مغربی حلقے کے رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان نے شرکت کی۔
دیگر نمایاں شرکاء میں گیانیشور دادا پٹیل، شرد چندر گائیکی، راو صاحب پٹیل، تجندر سنگھ چوہان، پرکاش تائیڈے، اجے تائیڈے، پرکاش ٹیکار، امباداس امبرکر، سنجے بگاڈے اور سنبھاجی راو تالے شامل تھے۔
پروگرام کی نظامت ایڈوکیٹ شہزاد اللہ خان نے کی، جبکہ اظہار تشکر کے فرائض سوبھاش ساودے نے انجام دیا ۔ پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کی شیر خورمے سے ضیافت کی گی ۔
موجودہ حالات کے تناظر میں اس قسم کے قومی یک جہتی کے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جس سے دو سماجوں میں کی جارہی دوریاں اور غلط فہمیاں کم کی جا سکتی ہے ۔