برہان پور (اعجاز احمد راہی)مدھیہ پردیش کی سرحد سے لگے مہاراشٹر کے پہلے ضلع جلگاؤں محکمۂ تعلیم و کھیل، حکومتِ مہاراشٹر کے زیرِ اہتمام، ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ (DIET) جَلگاؤں کی جانب سے "اُردو تعلیمی مہم 2024-25" کے تحت ضلع سطحی اُردو سیمینار (سمپوزیم) کامیابی کے ساتھ پروگرام منعقد ہوا۔
یہ اہم علمی و ادبی اجلاس گزشتہ دنوں اقراء شاہین"ڈی ایڈ کالج شیرسولی روڈ، جَلگاؤں میں منعقد کیا گیا۔
اس تقریب کی صدارت معلمہ محترمہ کویتا چوہان بارسے (DIET، جَلگاؤں) نے فرمائی، جب کہ مہمانِ خصوصی میں صحافی مشتاق کریمی نے شرکت کر اُردو تعلیم کے معیار میں اردو کے فروغ اور اردو کی بقاء کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ علاوہ ازیں، رفیق سر اور اقراء شاہین ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل نے بحیثیتِ منصف (جج) اپنی خدمات انجام دیں۔
مقابلے کے نمایاں کامیاب اُمیدوار
اس سمپوزیم کے تحت منعقدہ مختلف تعلیمی مقابلوں میں اساتذہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
پوسٹر مقابلہ میں : سلیم خان (ضلع پریشد اُردو اسکول، خانہ پور) – اوّل انعام
PPT مقابلہ: غزالہ تبسم (PM شری ضلع پریشداُردواسکول راویر – دُوُم انعام
ان دونوں فاتحین کا ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں آئندہ کی کامیابی کے لیے نیک تمنائیں دی گئی ہیں۔
مطالعے کے فروغ کا مؤثر اقدام
اُردو تعلیم کے فروغ کے لیے "اُردو مہا وِچن ابھیان" کے تحت مطالعے کے فروغ دینے والے معلمین (ریڈنگ پروموٹرز) کا باضابطہ انتخاب عمل میں آیا۔ یہ منتخب اساتذہ طلبہ میں مطالعے کی عادت کو پروان چڑھانے کے لیے خصوصی مہمات چلائیں گے۔ منتخب ہونے والے بعض اساتذہ کے نام درج ذیل ہیں:
پٹھان نسیم یوسف – ضلع پریشد اُردو اسکول، چوپڑا
عارف ناظم خان – ضلع پریشد اُردو اسکول، جامنیر
رفیق محمد خان – ضلع پرائمری اسکول، مہرون، جَلگاؤں
شاریق احمد عبدالرزاق – ضلع پریشد اُردو اسکول، ایرنڈول وغیرہ وغیرہ اس کے علاوہ کئی دیگر اساتذہ، مطالعہ دوست اور ماہرینِ تعلیم نے اس سمپوزیم میں بھرپور شرکت کی۔ کامیاب اُمیدواروں کو اعزازی شیلڈ اور اسناد پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اُردو تعلیم کے روشن مستقبل کے لیے جَلگاؤں ضلع میں منعقدہ یہ سمپوزیم ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔