یہ خبر باعثِ رنج و غم ہوگی کہ شہرِ عزیز مالیگاؤں کی مشہور تعلیمی شخصیت، بال بھارتی پونہ کے اولین اسپیشل آفیسر برائے اردو بشیر احمد انصاری صاحب ( رہائش : بھیم پورہ، جان محمد اسٹریٹ، کیمپ پونہ) ضعیف العمری اور علالت کے باعث آج 11 اپریل بروز جمعہ دوپہر ساڑھے تین بجے انتقال فرما گئے _
انا للہ وانا الیہ را جعون
جنازہ بعد نماز عشاء رہائش گاہ سے اُٹھایا جائے گا، روشن مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی 11 بجے رات میں ادا کی جائے گی۔ دولھا دلہن قبرستان میں تدفین ہوگی،
ان شاءاللہ
مرحوم بشیر احمد انصاری صاحب موتی تالاب، مالیگاؤں کے ساکن رہے _ ملازمت کے سلسلے میں پونہ میں مقیم رہے _
ابتداء میں مولیدینہ ہائی اسکول میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیے بعد ازاں مہاراشٹر کے درسی کتب کی تیاری کا ادارہ بال بھارتی پونہ سے وابستہ ہوئے اور اردو فارسی عربی زبان کے پہلے اسپیشل آفیسر مقرر ہوئے _
پونہ کے اہم تعلیمی اداروں سے بھی وابستہ رہے _
خان نوید الحق صاحب کے ساتھ بشیر احمد انصاری صاحب کی تصویر