کھام گاؤں (واثق نوید) ملکا پور شہر کے برادری کے ساکن ڈاکٹر محمد عادل محمد ابراہیم نے اپنی مسلسل محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی سے ایم بی بی ایس فرسٹ کلاس میں مکمل کر لیا ہے۔
اس کامیابی پر پورے خاندان، دوست احباب اور علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ان کے والد الحاج محمد ابراہیم نور سابق پرنسپل زیڈ اے اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج (ملکاپور پور) معروف سماجی شخصیت الحاج محمد عثمان ماسٹر اور ڈاکٹر محمد عادل کے بڑے ابو نے اس کامیابی کو خاندان اور علاقے کے لیے باعثِ مسرت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ "یہ نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و ملت کی خدمت کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد عادل کو بہترین طبیب بنائے، ان کے علم میں مزید اضافہ کرے، اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔"
ڈاکٹر محمد عادل نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد اپنے والدین، بچپن سے ساتھ رہنے والے بھائیوں، بہنوں، دیگر اہلِ خانہ، اساتذہ اور دوستوں کو دیا، جنہوں نے ان کی تعلیم کے دوران ہر طرح سے سپورٹ کیا۔
انہوں نے خاص طور پر اپنے بڑے بھائی سہیل بھائی، مزمل بھائی، دونوں بہنوں اور تمام گھر والوں کا شکریہ ادا کیا، جن کی قربانیوں اور دعاؤں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔
اپنے پیغام میں ڈاکٹر عادل نے اپنی اہلیہ کا بھی خاص ذکر کیا، جو ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر کے سفر میں ان کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس کے سب سے مشکل سال میں، جب ہر رات جاگ کر پڑھنا، دباؤ بھرے امتحانات اور شک و شبہات کا سامنا تھا، تب ان کی اہلیہ نے صبر، حوصلہ اور اعتماد کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنی اہلیہ کی کامیابی قرار دیا اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
مزید برآں، ڈاکٹر محمد عادل نے اپنے سسرالی رشتہ داروں، دوستوں، سینئرز اور اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ساتھ دیا۔
یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ محنت، لگن، اور دعا کے ساتھ کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ڈاکٹر محمد عادل کو مزید ترقی عطا فرمائے اور وہ اپنی صلاحیتوں سے انسانیت کی خدمت کریں۔