
مالیگاؤں ( نمائندہ شامنامہ) ماہر تعلیم ڈاکٹر مبارک کا پڑی 2 مئی جمعہ کو مالیگاؤں تشریف لارہے ہیں۔ جہاں موصوف سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید کی دختر کی شادی میں شرکت کریں گے۔ وہیں ان کی موجودگی سے استفادہ کرتے ہوئے شہر کے طالبان علم کیلئے دو الگ الگ مفید تعلیمی پروگرام منعقد کئے جا رہیں ہیں۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSc_uHxeyX0VOy6CBWQCfsMh2IKKaKnpAl9F-MioeziF5NY8lg/viewform
پہلا پروگرام 3 مئی سینچر صبح 10 بجے الامین میڈیکل کالج عبد المطلب کیمپس میں ہو گا۔
جس کا عنوان"پروفیشنل تعلیم اور ہمارا رویہ" ہے۔دوسرا پروگرام تعلیمی رہنمائی سیمینار برائے
دسویں ,گیارہویں ،بارہویں طلبہ و طالبات کیلئے ہو گا۔جس کا عنوان HSC ,SSC کے بعد کیریئر کے جدید چیلنجز ہے۔ یہ تعلیمی جلسہ 3 مئی بروز سنیچر ، حج کمیٹی ہال میں شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک منعقد ہوگا۔

پروگرام کے کنوینر عبد الحلیم صدیقی نے بتایا کہ حاجی شبیر احمد حج ٹریننگ سینٹر میں لڑکوں کیلئے 150سیٹ اور لڑکیوں کیلئے 200 نشتیں مختص ہیں ۔
ایس ایس سی SSC کا امتحان دے کر فارغ طلبہ گیارہویں جماعت کے زیر تعلیم طلبہ اور بارہویں بورڈ امتحان کے فارغ طلبہ اس موقع سے استفادہ کریں اور اپنا انٹری کو پن حاجی شبیر احمد ماڈل اسکول آفس اسکول نمبر 1 کیمپس سے یکم مئی جمعرات صبح 10 بجے سے دو پہر ایک 1 بجے کے درمیان حاصل کر لیں. نشتیں محدود ہیں۔ اس لئے انٹری کو پن ضروری ہے۔
آرگنائزر: عبدالحلیم صدیقی
9823896688