مالیگاؤں: 14 اپریل ۔تین دنوں سے جاری ضلعی حج تربیتی کیمپ آج شام چھ بجے اردو گھر میں بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے رکن شیخ ابراہیم شیخ اسلم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے مہاراشٹر میں حاجیوں کی تربیت کا اتنا بہترین نظم کہیں نہیں ہوتا۔آپ نے خدمات حجاج کمیٹی کے تمام خادمین کی سراہنا کی۔
ساتھ ہی مالیگاؤں کے دو افراد جاوید خان اور مومن غلام دستگیر (رکن خدمات حجاج ورکنگ کمیٹی ) کو ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے بطور حج انسپیکٹر مقرر کیے جانے کا اعلان کیا.
اور مبارکباد پیش کی یہ دونوں مقامی خادمین مقامات مقدسہ مکہ اور مدینہ میں حاجیوں کی خدمت کے لیے مامور ہوں گے۔
نیز شیخ ابراہیم نے ڈسٹرکٹ ٹرینرس ہارون عاشق علی ،خالد یوسف، الطاف فضل الرحمن ،دستگیر سر، ناصر شیخ ایولہ کے ذریعے ٹریننگ کے نظم کی سراہنا و توصیف کی۔
آپ کے ہاتھوں مولوی سعید احمد کتابی ابن مولانا حسین احمد ملی( معلم حجاج) کا استقبال بھی کیا گیا.
نیز ناسک کے خادم حج شیخ عبدالحمید اور دھولیہ کے خادم حج محمود حسین، انصاری محمود الحسن اور محمد ظہور کا بھی استقبال ہوا۔
اس کیمپ میں مالیگاؤں تعلقہ کے متعدد دیہاتوں اور ضلع کے مختلف علاقوں سے ڈیڑھ سو عازمین حج نے شرکت کی۔ جن کی ضیافت کا خصوصی نظم کیا گیا۔
خدمات حجاج کمیٹی کے ذمہ داران محمد حسن چھوٹے سیٹھ ،ڈاکٹر حسن الدین شیخ ڈاکٹر شفیق انصاری، حاجی خلیل الرحمن 62 نمبر وہ دیگر آ نے والے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔اور انتظامات کی دیکھ بھال کی۔
اردو گھر کی آخری نشست میں اردو گھر کے مینیجر قمر الدین شیخ سر لائبریرین مشتاق سر اور ان کے اسٹاف کی پرخلوص خدمات اور لال مسجد حاجی عبدالرؤف کے ٹرسٹی مشتاق سیٹھ کا اعتراف بھی کیا گیا۔
آ ج حاجیوں کو تین الگ الگ سیشن میں نہایت ہی کارامد معلومات اسکرین کے ذریعے فراہم کی گئی بدھ اور جمعرات کو اسکول نمبر ایک حج کمیٹی ہال میں ریال کرنسی مہیا کرانے کے لیے خصوصی کاؤنٹر لگائے جا رہے ہیں۔
جس کی تفصیل حاجیوں کے واٹس ایپ گروپ پر دی جائے گی۔
29 اپریل سے حج فلائٹ کا آ غاز ہورہا ہے۔
اس سے ایک ہفتہ یا دس دن قبل عازمین حج کو لازمی ٹیکہ اندازی کیمپ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد سول ہاسپٹل کے اشتراک سے لگانے کے لیے اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے رکن ابراہیم شیخ کو رابطہ کار بنایا ہے۔
موصوف نے کہا کہ دو تین دنوں کے بعد لازمی میڈیکل کا شیڈول طے پایا جائے گا ۔جس کی اطلاع اخبار کے ذریعے دی جائے گی۔