کھام گاؤں (واثق نوید) عالمی
یومِ خواتین کے موقع پر محترمہ انجم آراء رئیس الدین (معلمہ، ماؤنٹ کارمل انگلش ہائی اسکول، اکولہ) کو "کاریہ گَورَو خواتین رتن ایوارڈ – 2025" سے نوازا گیا۔
یہ باوقار ایوارڈ معزز مہمانانِ خصوصی، جناب کرن بھاؤ سرنائیک (ٹیچر ایم ایل اے – امراؤتی ڈویژن) اور ڈاکٹر ترنگ تُشار وارے (ضلع جنرل فزیشن، سرکاری دواخانہ، اکولہ) کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔
یہ شاندار تقریب وسنت آڈیٹوریم ہال، شری شیواجی مہاودیالیہ، اکولہ میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز شخصیات، بشمول محترمہ کلپنا تائی دیشمکھ (ڈائریکٹر – آر آر سی نیوز اینڈ کیبل نیٹ ورک، اکولہ)، ڈاکٹر کلیانی پدمانے اور جناب راجو بھاؤ دہاپوتے موجود تھے۔
ایوارڈ تقریب کے لیے مہاراشٹر بھر سے 575 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 75 نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں یوتھ ایڈوائزری کونسل آرگنائزیشن کے پروفیسر جناب نیلیش دھاکرے نے صدارت کے فرائض انجام دیے، جبکہ نظامت محترمہ کومل چمنکر، محترمہ سوربھی دودکے اور جناب کوشک پاڈھک نے کی۔ تقریب کے اختتام پر شکریہ کی رسم محترمہ سمیتا اگروال نے ادا کی۔
محترمہ انجم آراء رئیس الدین نے گزشتہ سال بھی تین اہم تعلیمی ایوارڈز حاصل کیے تھے، جن میں:
بہترین تخلیقی معلمہ ایوارڈ - 2024
بہترین خاتون معلمہ ایوارڈ - 2024
ریاستی سطح کا آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ - 2024 شامل ہیں۔
رواں سال بھی ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا، اور انھیں "ودربھ رتن ایوارڈ – 2025" اور "کاریہ گَورَو خواتین رتن ایوارڈ – 2025" سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ تقریب یوا وچار پیٹھ پرتیشٹھان کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔
تقریب کے کامیاب انعقاد نے خواتین کی شاندار کامیابیوں کو ایک نئی پہچان دی۔