جلگاؤں، 13 اپریل: قومی سطح پر منعقد ہونے والی اسکولی سپک ٹکرا چیمپیئن شپ 15 سے 21 اپریل 2025 کے دوران منی پور کے دارالحکومت انفال میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس اہم مقابلے کے لیے مہاراشٹر ریاست کی ٹیم میں انگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، جلگاؤں کے تین ہونہار طلبہ کو منتخب کیا گیا ہے، جو ریاست کی نمائندگی کریں گے۔
19 سال سے کم عمر کے زمرے میں
شیخ فیضان رئیس
سیدہ شکیب عمران
جبکہ 17 سال سے کم عمر کے زمرے میں
سید اویس عاصم
کو ریاستی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ریاستی ٹیم 14 اپریل کو بھنڈارا سے روانہ ہو کر منی پور روانہ ہوگی، جہاں یہ کھلاڑی ملک بھر کی ٹیموں سے مقابلہ کریں گے۔
تینوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے طور پر قومی کھلاڑی اشفاق شیخ یونس نے انہیں ٹریک سوٹ فراہم کیے۔ ان کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر ادارے کے پرنسپل اقبال میزے، نائب پرنسپل ایس ایم فاروق، صدر سپک ٹکرا تنظیم ایجاز ملک، پروفیسر چندرکانت سونونے، ضلعی کھیل افسر رویندر نائک، ڈاکٹر پردیپ تلوالکر، نعیم بشیر، کھیل انچارج پرشانت جگتاپ، اسپورٹس ٹیچر وسیم مرزا، شہباز شیخ، آصف میزے، مظفر شیخ، عامر خان، فیضان شیخ اور اسکول کے تدریسی عملے نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔