مالیگاؤں (شا منا مہ،راست ) مسرت انگیز اور نشاط افزاء خوشخبری ہے کہ برکت پورہ (اسلام پورہ) کے ساکن مرحوم محمد ادریس مقادم کی پسر زادی خالد اختر (چھوٹے پھنی والے) کی ہونہار دختر نیک اختر اور اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سبکدوش معلم معروف ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی کی بھانجی جو یر یہ انصاری نے امسال ڈاکٹر الہاس پائل میڈیکل کالج جلگاؤں سے MBBS میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
جو یر یہ انصاری نے یہ امتحان محنت لگن اور شوق سے جہد اولین میں ہی کامیاب کر لیا ہے۔ خوشی ومسرت کے اس شاندار موقع پر ہم ڈاکٹر انصاری جویریہ کوثر اور اس کے اہل خانہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت ان کے ہاتھوں میں خوب شفاء رکھے اور اہلیان شہر کے لئے انھیں فیض رساں بنائے! آمین یا رب العالمین !!! اس کامیابی پر محمد مصطفے مقادم، ریاض ساگر ، اشتیاق انجینئر ، اخلاق سا گرو سا گر فیملی ، مالیگاؤں کلب نے نیک خواہشات پیش کی ہے۔