پرتور (شریف خان )پرتور کی معزز اور محترم شخصیت حاجی پٹھان صابر خان صاحب کے پوتے اور شاکر خان شاکر پرتوری کے ہونہار فرزند پٹھان محمد حماد خان نے اپنے زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اس مبارک عمل کا آغاز کیا۔
اس پرمسرت موقع پر خان فیملی کے تمام افراد، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے دل کی گہرائیوں سے دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سب نے مل کر محمد حماد خان کو اس اہم دینی فریضے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ حماد خان کو ہمیشہ نیک راستے پر گامزن رکھے، دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے، اور اسے والدین کا فرمانبردار اور خاندان کا فخر بنائے۔
اس بابرکت تقریب میں محبت اور خوشی کا خوبصورت سماں دیکھنے کو ملا، جہاں ہر چہرہ مسکراہٹ سے دمک رہا تھا اور ہر دل دعاگو تھا۔ مہمانوں کے لیے پرتکلف افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں سب نے مل بیٹھ کر محبتوں کے رنگ بکھیرے۔
اللہ تعالیٰ اس ننھے روزہ دار کے روزے کو قبول فرمائے اور اسے ہمیشہ ایمان، تقویٰ اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔واضح رہے کہ حماد خان اخبار ہذا کے نمائندے پٹھان شریف خان کے بھتیجے ہے ۔