جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء اور امیدواروں کے لیے محکمہ سماجی فلاح و بہبود جلگاؤں کے زیر اہتمام ایک خصوصی مہم کیمپ منعقد کی گئی ہے بالخصوص وہ طلباء و طالبات جنہوں نے تعلیمی سال 2024-25 میں 12 ویں سائنس اسٹریم میں داخلہ لیا ہے اور اعلیٰ تعلیمی و انتخابی مقاصد کے لیے ذات سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے درخواست داخل کی ہے۔
ان میں رہ گئ کمیوں، غلطیوں کی اصلاح و درستگی کے لئے ایک خصوصی مہم ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے اعلان کردہ 100 روزہ مہم پروگرام کے تحت چلائی جارہی ہے۔
پسماندہ طبقات کے وہ طلباء اور امیدوار جن کی درخواستوں میں آن لائن غلطیاں سامنے آئیں ہیں ایسے طلباء یا امیدواروں کی درخواستوں میں غلطیوں کو دور کرنے اور انھیں صحیح کرنے کے لیے ضلع کاسٹ سرٹیفکیٹ تصدیقی کمیٹی، جلگاؤں کے تحت 27 مارچ 2025 سے 28 مارچ 2025 تک، 03 اپریل 2025 سے 04 اپریل 2025 تک اور 08 اپریل 2025 سے 09 اپریل 2025 تک غلطیوں کی اصلاح کے خصوصی کیمپ منعقد کۓ جائیں گے۔
متعلقہ امیدواروں کو بابا صاحب امبیڈکر سماجی نیاۓ بھون، مایا دیوی مندر کے سامنے، مہابل جلگاؤں میں ذاتی طور پر حاضر رہے کر درستگی سے متعلق ضروری دستاویزات جمع کرانے ھوگے تاکہ ان کی درخواستوں پر کارروائی کرنے میں آسانی ہو، لہزا ضرورت مند امیدواروں سے ذیادہ سے ذیادہ مستفیذ ہونے کی درخواست ڈسٹرکٹ کاسٹ سرٹیفکیٹ تصدیق کمیٹی کی ممبر سکریٹری این ایس رائتے نے اپنی پریس ریلیز کے ذریعے کی ہے۔