جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مذہب اسلام کے خدمت خلق و مساوات کے پیغام کا عملی نمونہ و تبلیغ جس کا ماہ رمضان المبارک میں ثواب اللہ عزوجل کی طرف سے بڑا دیۓ جانے کا وعدہ ہے ہر کوئی اسے حاصل کرنے کی خواہش کرتا ہے۔
یہی کارخیر اور دعوتی پیغام کے مقصد سے اقراء شاہین قاضی جونیئر کالج مہرون کے طلباء و جملہ اساتذہ کے وفد نے شہر کے ماتو شری آنند آشرم اولڈ ایج ہوم اینڈ مینٹل ڈس ایبل سینٹر کے ذہنی معذورین اور بزرگوں کے ساتھ ایک دن گزار کر پھل بسکٹ انواع کھانوں سے انکی ضیافت کر انہیں حوصلے دیتے ہوۓ حالات سے نمٹنے کی ترغیب دی۔
نیز مذہب اسلام میں والدین، معززین کا مقام انکی خدمات کا صلہ، اولاد اور اہل خانہ کی ذمہ داریاں وغیرہ سے متعلّق معلومات فراہم کی اس موقع پر پرنسپل قاضی ضمیر اشرف کی قیادت میں ذاکر بشیر، مستقیم باغبان، شیخ مسعود جماعت اسلامی ہند کے سہیل شیخ،لیڈیز اسٹاف ممبران و شعبہ جونیئر کالج کے طلباء و طالبات موجود تھے۔