عید کے معنی ہے بار بار لوٹ کر آنیوالی خوشی
خوشی منانے سے پہلے میں یہ تو دیکھوں کہ ارض فلسطین میں موجود
وہ ماں کیسے عید مناتی ہے
جسکے جوان بیٹے ابھی کل ہی تو شہید ہوئے ہیں۔
وہ بہن کیسے عید مناتی ہے
جسکے بھائیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے
اس بچے کو تو دیکھوں
جو اپنے نازک ہاتھوں میں کچھ پتھر لئے غاصب کی بکتر بند گاڑیوں کے سامنے کھڑا اپنے والدین کے خون کا حساب لینا چاہتا ہے.
وہ بیوہ کسطرح عید مناتی ہے جسکا شوہر کئی سال پہلے شہادت پاچکا ہے.
وہ ایک معصوم بچہ کیسے عید مناتا ہے جسکو سر چھپانے کے لئے کوئی بھی ٹھکانہ نہیں اور نا ہی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے دو وقت کی روٹی میسر ہے
وہ بوڑھا باپ کیسے عید مناتا ہے جسکا سب کچھ لٹ چکا ہے اور اپنے ہی ملک میں بے آسرا ہوچکا ہے.
ہاں میں بھی عید مناؤں گا
پہلے یہ بھی تو دیکھوں کہ
وہ بوڑھی عورت جسکی نسلیں ارض مقدس کے اردگرد رہائش پذیر تھی لیکن وہ اسی جگہ بے آسرا ہوچکی ہے .
ہاں میں تو نئے کپڑے، جوتے بھی خریدوں گا، بیوی بچوں کی ہر فرمائش بھی پوری کرونگا.
گھر میں شیر خرمے اور سوئیاں بھی پکواؤنگا.
دوپہر اور شام کی مختلف ڈشیں بھی بنواؤنگا.
اس پر بھی بس نہیں سیر سپاٹے اور تفریح بھی کرونگا.
دوستوں کے ساتھ پکنک بھی مناؤنگا
ہاں میں بھی عید مناؤں گا.
ہاں میں بھی عید مناؤں گا