لکھنؤ(ہند سماچار) اب اتر پردیش کی جیل میں تمام مسلم قیدیوں کو دن میں پانچ وقت نماز پڑھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دراصل، الہ آباد ہائی کورٹ نے اٹاوہ سینٹرل جیل میں بند قیدیوں کو رمضان کے دوران دن میں پانچ بار نماز پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہی نہیں عدالتی حکم نامے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ قیدی کو رمضان میں قرآن مجید اپنے ساتھ رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
بتادیں کہ یہ حکم جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس نند پربھا شکلا کی ڈویژن بنچ نے قتل کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے مسلم قیدی کی اہلیہ عظمی عابد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا ہے۔
عمر قید کی سزا کاٹ رہا ایک مسلمان قیدی اٹاوہ سنٹرل جیل میں بند ہے۔
ملزم کی اہلیہ عظمی عابد نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ جیل حکام اسے رمضان میں پانچ وقت نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اس سے قرآن بھی چھین لیا گیا ہے۔ یہ قیدی 2005 میں ہونے والے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔