السلام علیکم سر
ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی نیوا را انگلش میڈیم اسکول کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں طلباء کیلئے اسکول میں افطار پارٹی کرنے کیلئے اسکول کیمپس عنایت کیا۔
جہاں بچے افطار کرنے کیلئے ہائے وے کا رخ کرتے ہیں جس میں حادثات کا خدشہ لگا رہتا ہے وہیں نیوارا کے اس قدم نے بچوں کو محفوظ اور ہم سرپرستوں کو اطمینان بخشا ہے۔
اسکول کے پر فضا کیمپس میں بچے کلاس وائز مختلف دنوں میں اسکول کے چند اسٹاف کی نگرانی میں اور اسکول کے ذریعے بہترین انتظامات میں بچے لطف اٹھا رہے ہیں وہیں ہم لوگ بے فکر بھی ہیں کہ بچے اسکول میں اپنے ہم جماعت دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس کا مزہ لے رہے ہیں۔
اسکول کی جانب سے روح افزاء اور گلوکوز پاؤڈر کے نظم کرنے پر اور اس انوکھے قدم پر ایک بار پھر
شکریہ ۔۔۔ نیوارا