رمضان المبارک میں جہاں نماز روزہ اور دیگر عبادات کا اہتمام کرتے ہیں وہیں معصوم بچے بھی بڑوں کی نقل وحرکت پر مکمل نظر رکھتے ہوئے ان جیسی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،خاص طور پر گھر کے بڑے افراد کے منع کرنے کہ باوجود بڑے ذوق و شوق سے سحری میں اٹھ کر روزہ رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں اور دن بھر کچھ کھائے پیے بغیر ہی روزہ کی تکمیل کرتے ہوئے سب کو حیران کردیتے ہیں،
ایسے کئی واقعات رمضان میں دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ نیا اسلام پورہ خانقاہ مسجد کے پاس پیش آیا،جہاں پر ایک ڈھائی سالہ معصوم بچے نے سحری میں اٹھ کر روزہ رکھنے کی ضد کی اور باضابطہ والدین کے ساتھ سحری کرتے ہوئے شدید دھوپ کے باوجود روزہ کی تکمیل کی۔
تفصیلات کے مطابق نیا اسلام پورہ شکاری ہوٹل خانقاہ مسجد کے پاس مجاہد اختر کے فرزند محمد سعد عمر ڈھائی سال نے دھوپ کی شدت کے باوجود روزہ رکھا۔والدین نے دن بھر نگرانی کی بالآخر افطار کے وقت معصوم کے روزہ رکھنے کی خوشی و مسرت میں مختلف قسم کے پھل منگوائے اور دیگر اشیاء تیار کرتے ہوئے پھولوں کا ہار پہناکر روزہ افطار کرایا۔
رشتہ داروں کو معصوم کے روزہ رکھنے کی اطلاع ملنے پر سبھی افراد خاندان نے خوب دعاؤں سے نوازا ۔آپ کو بتادیں کہ معصوم روزہ دار محمد سعد، مدثر رضا کے رشتہ میں بھانجے ہیں۔