الحمدلله ! 23 مارچ 2025 ، بروز اتوار بمطابق 22 رمضان المبارک 1446 ھ کھٹر کی دستانہ تعلقہ مالیگاؤں تراویح میں حافظ مستقیم نظیر احمد مالیگاؤں ،
حافظ فیضان احمد کلیم احمد اور کھڑکی کے سید احمد رئیس احمد تراویح میں قرآن پاک مکمل کئے۔ اس موقع پر مالیگاؤں سے ماسٹر آصف کا فہا ، حاجی غلام رسول خواجہ,عطاء ا الرحمن ملی، رفیق آر کے، انیس احمد عبدالباری ، عرفان تا در, فرید نورانی, لیق سائیکل والے، محمد ابراهیم حنفی ، اور قاری حفیظ الرحمن شمسی ، ڈاکٹر محمد مصطفیٰ بڈکو کالونی ، ڈاکٹر محمد مصطفیٰ ( آنکھ کا دواخانہ ) و دیگر مالیگاؤں سے شریک ہوئے۔
بعد نماز قاری حفیظ الرحمن شمسی نے کہا کہ دیہاتوں میں مسجد کے اندر مقامی غیر مسلموں کو بھی شریک کرنا چاہئے ۔
تاکہ ان کی غلط فہمی دور ہو۔ اور قرآن کی باتیں روزہ کی حکمتیں ان کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔
الحمد للہ! مقامی ذمہ دار پنڈت چوہان صاحب کے ہاتھوں حفاظ کرام کو ہدیہ دیا گیا۔ اس کا یہ اثر ہوا کہ غیر مسلم گھروں میں چائے اور پانی پینے کی دعوت دی۔
اگر اس طرح سے دیہاتوں میں شہروں میں مسجد مدرسے کے پروگراموں میں غیر مسلموں کو شریک کیا جائے۔ امن و امان کی فضا بھی قائم ہوگی۔ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ بھی ہوں گے۔ غلط فہمیاں بھی ان کی دور ہوں گی۔ اللہ تعالی اس ملک میں تمام مسلمانوں کو داعیانہ کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)
فقط : شعبہ نشر و اشاعت، قاری حفیظ الرحمن شمسی، مالیگاؤں
8530489266