جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) جامنیر پنچایت سمیتی کے زیر اہتمام جامنیر تعلقہ سطح پر ایک مقابلہ جاتی امتحان جامنیر تعلقہ ٹیلنٹ سرچ جے ٹی ایس کا انقعاد کیا گیا تھا جس میں تعلقہ کے سبھی ذریعۂ تعلیم کے کئ طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا۔
یہ امتحان پانچویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان کی طرز پر ہوتے ہیں اس امتحان میں ضلع پریشد اردو اسکول پہور قصبہ کی چہارم جماعت میں زیر تعلیم طلباء نے بھی امتحان میں شرکت کی تھی۔
جن میں محمد شیبان محسن شیخ نے 200 مارکس میں سے 124 مارکس حاصل کرکے جامنیر تعلقہ میں اول مقام حاصل کرنے کا اعزاز پایا اس نمایاں کامیابی پر اردو کیندر پرمکھ اسماعیل سر نے طالب علم شیبان اور اس اساتذہ کرام ، والد محسن شیخ کو مبارکباد پیش کی۔
محسن شیخ نے اس کامیابی سے متعلق کہا کہ جملہ اساتذہ کرام اور بالخصوص کلاس ٹیچر فرحت باجی کا کلیدی کردار ہے جو ضلع پریشد اسکول کے لیے قابل فخر امر ہے۔