کھام گاؤں (واثق نوید) نو بھارت ساکشرتا امتحان 23 مارچ کو خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا، جس میں 8 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔ امتحان صدر مدرس واثق اللہ خان کی نگرانی میں منعقد ہوا۔
امتحان دینے آئے ناخواندہ افراد کا اسکول کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،
جہاں انہیں پھول پیش کیے گئے۔ چونکہ یہ افراد روزے سے تھے، اس لیے اسکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں کھجوریں بھی پیش کی گئیں۔
امتحان کے دوران کیندر پرمکھ الحاج ابوالمنتظر نے مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی اور ساکشرتا مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے تعاون سے ریاست میں صد فیصد خواندگی لانے کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں کنجہرہ گاؤں کا سروے کیا گیا جس میں 8 افراد ناخواندہ پائے گئے ۔
اسکول کے اساتذہ نے رضاکارانہ طور پر گاؤں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے تعاون سے انہیں بنادی تعلیم فراہم کی ۔
جس کی آج محکمے تعلیم کے زیر نگرانی جانچ کی گئی۔
یہ امتحان خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا، اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تمام اساتذہ نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور محنت کی،
جس پر انہیں مبارکباد دی گئی۔ منتظمین نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔