موجودہ رہائش :- نیا اسلام پورہ، مالیگاؤں، ضلع ناسک، مہاراشٹر
حافظ محمد اطہر صاحب کی پیدائش یکم جون 1964 کو مومن پورہ مالیگاؤں میں ہوئی۔
عصری تعلیم میں پانچویں جماعت کا امتحان دینے سے پہلے ہی ناظرہ قرآن کے استاد مولانا مختار صاحب ملی، امام مسجد غربید کی ایماء پر مدرسہ معہد ملت رسولپورہ میں داخلہ ہو گیا ۔
مدرسہ معہد ملت میں مرحوم مولانا محمد حنیف صاحب ، مرحوم قاضی عبدالاحد ازہری صاحب ، مرحوم مولانا محمد شفیع صاحب ، مرحوم مولانا نصیر احمد صاحب ، مولانا ادریس عقیل ملی صاحب ، مولانا محمد یعقوب بشارتی صاحب ، مولانا سعید احمد صاحب، مولانا اقبال آصف صاحب ، ، مرحوم جاوید احمد صاحب اور مفتی سراج صاحب کی زیر نگرانی دینی تعلیم مکمل ہوئی ۔
حفظ قرآن کریم حافظ ریاض احمد صاحب ، حافظ عبدالقادر ہنگولوی صاحب اور حفظ قرآن کریم کا دور مرحوم حافظ بشیر احمد صاحب کے پاس مکمل ہوا۔
الحمدللہ
1976، میں اہل حدیث مسجد، نیاپورہ میں پہلی مرتبہ تراویح پڑھانے کا شرف حاصل ہوا۔
دوسری تراویح 1978 میں چاندوڑ کے آگے وڈنیر بھیرو میں ، اس کے بعد دو سال امبھئی تعلقہ سلوڑ میں ، دو سال مینارہ مسجد نیاپورہ میں، سات سال منماڑ نگینہ مسجد مرکز ، ایک سال ناندگاؤں جامع مسجد مرکز میں ، ممبئی کی بارہ سالہ زندگی میں پانچ مرتبہ مختلف مقامات اور مساجد میں ، مالیگاؤں واپسی کے دوسال بعد مسجد زکریا، گولڈن نگر میں ایک سال تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل ہوئی۔
2005 سے تا حال پنج وقتہ نمازوں کی امامت اور تراویح میں مسجد انوار مدینہ ( نزد نور باغ چوک ) کے منبر و محراب کو اپنی بہترین قرات قرآن سے مزین کر رہے ہیں۔
آپ کے 5 فرزندگان میں دو بیٹے حافظ قرآن ، قاری قرآن اور عالم ہیں۔ ایک ملی ندوی ہیں اور دوسرے ملی اشاعتی ہیں۔
تیسرے فرزند حافظ قرآن ہیں اور CA فرسٹ ایئر میں ہیں۔
چوتھے فرزند اس سال دسویں میں ہیں اور دس پارہ حفظ بھی ہوگیا ہے ۔
فرزند اصغر ابھی ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔
آپ کی بڑی بیٹی دسویں کے بعد جامعۃ الصالحات سے فارغ ہو کر مدرسہ اصلاح البنات، دار السعادۃ میں کچھ عرصہ معلمہ رہی، فی الحال ہزار کھولی دوسری گلی میں لڑکیوں کے مدرسے میں تین پریڈ پڑھا رہی ہے اور دوسری بیٹی نویں جماعت میں اسکولی تعلیم کے ساتھ دارالسعادۃ میں حفظ کی تکمیل کی اور دسویں کے بعد دارالسعادۃ سے آئندہ سال ان شاء اللہ عالمیت سے فراغت حاصل کرے گی۔
ہمیں خوشی ہے کہ آپ کا گھرانہ ایک دینی و علمی گھرانہ ہے۔ اپنے بچوں اور بچیوں کو حافظ قرآن ، عالم دین اور قرآن کریم سے محبت و لگاؤ کی تعلیم و تربیت سے آراستہ و پیراستہ کرنے والی آپ کی یہ خوبی اور صلاحیت ہمارے نزدیک قابل رشک ہے۔
آج کے اس پر فتن دور میں عصری اور دینی دونوں تعلیم سے اپنی اولاد کو مزین کرنا ، ان کو مستقل دین کی راہ پر چلنے کے لئے محنت کرنا۔ مسلسل مدارس اور مساجد سے ان کا رشتہ استوار رکھنے کی جد و جہد کرنا قابل فخر اور قابل تقلید عمل ہے ۔
ہم مالیگاؤں کلب کے احباب آپ موصوف کی اس 40 سالہ قرآنی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ عمر میں صحت میں مال و رزق میں برکت اپنے خزانے کی ہر خیر عافیت کے ساتھ مقدر فرمائے-
آپ کے مستقبل کے عزائم کو عافیت کے ساتھ پورا فرمائے۔ آپ کو اور آپ کے اہل و عیال کو دین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے۔
دین کا داعی اور شیدائی بنانے کے فیصلے فرمائے۔ ان کے خاندان کو انسانیت کے لئے نفع رسانی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
تحریر و ترتیب کردہ :-
۱) مجاہد سلطان رشید احمد
۲) عبدالصمد عثمانی ولد حاجی عبدالکریم
@Malegaon Club
Date :- March 24, 2025