مالیگاؤں ( پریس ریلز)مورخہ4/مارچ بروز پیر ام المدارس الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم شعبہ نشر و اشاعت کے زیر اہتمام ماسٹر عبدالرشید کاملی اور کاملی محمد رمضان صاحبان کی سرپرستی میں ماہ رمضان میں اپنے علاقوں کی مساجد میں اعتکاف کرنے والے حضرات کی سہولت کے لیے مدرسین مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن نے "درس اعتکاف" ترتیب دیا ہے۔
اس کتاب کی رونمائی حافظ اقبال اشرفی،حافظ عبدالمجید رضوی،مولانا محمد شعبان کاملی،حافظ احسان رضا،مفتی عارف حسین اشرفی،مفتی امتیاز نجمی و علما و ائمہ اہلسنّت کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر اکثر اہلسنّت کی مساجد کے ائمہ حاضر رہے۔
اس کتاب میں روزانہ کے معمولات میں حفظ سورہ،عقائد،سنن،ادعیہ ماثور،مسائل شرعیہ،وظائف،درود مبارکہ وغیرہ کو ترتیب وار شامل کیا گیا ہے۔خصوصیت کے ساتھ ائمہ مساجد اور معتکف حضرات نیز جو لوگ ماہ رمضان کے لمحات کو کارگر بنانا چاہتے ہیں وہ تمامی حضرات اس کتاب کو ضرور حاصل کریں۔کتاب میں پڑھنے اور یاد کرنے کا طریقہ اور ساتھ ہی کس وقت میں کیا کریں۔
اس کے مکمل نظام الاوقات کو بھی دے دیا گیا ہے۔اس لیے باذوق حضرات اس کتاب کو خود بھی حاصل کریں اور دوست و احباب تک بھی اس کو پہنچائیں
المعلن:شعبہ نشر و اشاعت الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
کاملی محمد رمضان
9372880990
حافظ غلام مصطفے اشرفی
8793017102
حافظ رمضان
9270966656
حافظ محمد مصطفے صابری
8983139221
عبدالمنان اشرفی
8208872086