جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
9 مارچ کی صبح یاول شریف بمقام ( خواجہ مسجد)کی مشہور بزرگ کرشماتی ہستیآں حضور عطاء سلطان ہند سید عبدالقدیر قادری چشتی نقشبندی سہروردی (67 واں عرس مبارک) حضور سید عبدالنبی قادری چشتی نقشبندی سہروردی حسینی (عرس مبارک 27 واں ) امسال بھی حسب روایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں مولانا سید غلام احمد قادری (ناسک) اور مولانا محمد عمران جلگاؤں حضرت حافظ شاہد صاحب نے نزرانہ نعت رسول پیش کی نبرۂ شہنشاہ یاول سید عبدالحفیظ حنفی قادری نے دونوں بزرگوں کی زندگی کااسلامی اصلاحی و معاشرتی کارگزار یوں خاکہ موثر انداز میں پیش کیا مسلک اعلی حضرت کی روشنی میں اصلاحی خطاب ہوا.
برادر اصغر سید عبدالباری سلطانی صاحب کی نگرانی میں بعد ازاں ختم قادریہ کبیر شریف کا ورد و مہمانان کی گل پوشی کے بعد بزرگوں کے مزارات مبارکہ پر صندل و چادر پیش کی گئیں ۔ان تقریبات میں مولانا غلام احمد رضا ،مولانا شاہنواز قادری، مولانا غلام معین الدین ،مولانا مسعود قادری، حافظ ذاکر صاحب ،مولانا مزمل قادری (سناود) مولانا پرویز عالم نے خصوصی شرکت فرمائی حضور صاحب سجادہ نشین پیر طریقت سید عبدالوحید قادری کی سرپرستی میں روح پرور تقریبات منعقدہ ہوئی ۔
نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر شکیل سعید بیاولی صاحب نے انجام دی۔کامیابی کے لۓ نوجوانان شہر مریدین و عاشقان نے محنت کیں۔