واشم(محمد شاکر ہمدرد) ماہ رمضان المبارک میں مختلف سیاسی پارٹیاں اپنا الو سیدھا کرنے، اپنا مطلب نکالنے کے لیے موقع کی طاق میں رہتی ہیں ۔ افطار و طعام کا اہتمام کرتی ہے ۔ایسے وقت میں جہاں ہر کوئی اپنے ذاتی مفاد کے پیچھے ہے وہی اپنے ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے آپکو پیش کرنا بغیر کسی مفاد کے یہ قابل تحسین کام ہے سماج کی ضرورت کو سمجھ کر کام کرنے میں سی آئی او ریسوڑ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے ۔
رمضان المبارک کے رحمت والے عشرے کے اختتام پر معصوم روزہ داروں کے لیے افطار کا نظم سی ای او کی جانب سےکیا گیا بعد افطار کے معصوم روزہ داروں کی رہنمائی کی گئی ۔ رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت ، اخلاقی تعلیمات ،اسلام کی بنیادی معلومات ان عناوین پر امیر مقامی شیخ رضوان سر ، محمد جنید خان سر نے اپنے مافی الضمیر کو ادا کیا ۔ کل 40 معصوم روزہ دار افطاری سے لطف اندوز ہوئے ۔تنظیم کا مقصد کسی نہ کسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ننھے منّیے نونہالوں میں اسلامی شعور بیدار کرنا اور ان میں اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اہم مقصد ہے۔
ایسی تنظیمیں جو سماج کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے ان تنظیموں کو مالی و جانی تعاون پیش کرنا عوام الناس کا فرض بنتا ہے جن کو اللہ رب العزت نے کسی نہ کسی صلاحیت سے نوازہ ہے۔ وہ جس بھی طرح کا تعاون دے سکتےہےدیں ۔
اور دنیا و آخرت کی نعمتوں کےحقدار بنے جس کا خالق کائنات نے ہم سے وعدہ کیا کے تم میرے دین کی اشاعت و تبلیغ کا کام کرو ضرورت مندوں کے کام آؤں میں تمہاری دنیا و آخرت سنوار دونگا ۔